اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 823
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مؤمن سے شیطان اس وقت تک ڈرتا رہتا ہے جب تک کہ وہ پنجگانہ
نمازوں کی پابندی کرتا رہتا ہے اور جب مؤمن نمازوں کو ضائع کرتا ہے تو شیطان اس پر جری
ہو جاتا ہے اور اس کو کبیرہ گناہوں میں ڈال دیتا ہے اور اس پر (قابو پانے کی) حرص کرتا ہے۔
(اس کی روایت ابونعیم نے کی ہے اور ابوبکر محمد بن الحسین بخاری نے اپنی ”امالی“ میں اور
رافعی نے بھی اس کی روایت کی ہے۔)