Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 1

Opening narrations

30 narrations · In source reading order

Hadith 728

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 822
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے یقین کر لیا کہ نماز (اللہ تعالیٰ کا ہم پر) حق ہے اور فرض ہے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے اور حاکم نے بھی مستدرک میں اس کی روایت کی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

And the saying of Allah, the Almighty: "Establish the prayer," and His saying: "And establish the prayer, indeed prayer prohibits immorality and wrongdoing." (Al-Ankabut: 45), and His saying: "And command your family to establish prayer and be patient in it," and His saying: "Your ally is none but Allah and His Messenger, and those who believe, those who establish prayer," and His saying: "And they who are [constantly] on their prayer, they will be in gardens, honored." (Al-Ma'arij: 34-35), (Al-Ma'idah: 55).

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 579 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 579

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 729

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 823
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مؤمن سے شیطان اس وقت تک ڈرتا رہتا ہے جب تک کہ وہ پنجگانہ نمازوں کی پابندی کرتا رہتا ہے اور جب مؤمن نمازوں کو ضائع کرتا ہے تو شیطان اس پر جری ہو جاتا ہے اور اس کو کبیرہ گناہوں میں ڈال دیتا ہے اور اس پر (قابو پانے کی) حرص کرتا ہے۔ (اس کی روایت ابونعیم نے کی ہے اور ابوبکر محمد بن الحسین بخاری نے اپنی ”امالی“ میں اور رافعی نے بھی اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 730

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 824
عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بندہ نماز میں کھڑا ہو جاتا ہے تو رکوع میں جانے تک اس کے سر پر رحمت نازل ہوتی رہتی ہے اور جب رکوع میں چلا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سجدہ میں جانے تک اس کو گھیر لیتی ہے اور سجدہ کرنے والا اللہ کے قدموں پر سجدہ کرتا ہے تو اس کو چاہئے کہ (اس وقت دل میں) اللہ سے مانگے اور بہت رغبت سے مانگے (کیوں کہ یہ مقبولیت کا وقت ہے۔) (اس کی روایت سعید بن منصور نے مرسلاً کی ہے۔)

Hadith 731

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 825
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز پڑھنے والا یقیناً شہنشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور جو دروازہ کھٹکھٹاتا رہتا ہے توقع ہے کہ بہت جلد اس کیلئے دروازہ کھول دیا جائے۔ (اس کی روایت دیلمی نے کی ہے۔)

Hadith 732

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 826
ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی پانچوں نمازوں کو ادا کرتے رہو اور اپنے مہینے (رمضان) کے روزے رکھا کرو، اور اپنے اموال کی زکوٰۃ دیا کرو، اور جب تم کو تمہارا امیر کوئی حکم دے (اور وہ حکم خلاف شرع نہ ہو) تو اس کے حکم کی اطاعت کیا کرو تو تم (اس کے صلہ میں) اپنے پروردگار کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 616 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 733

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 827
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز کا تذکرہ اس طرح فرمایا کہ جو شخص نماز کی پابندی کیا کرتا ہے تو قیامت کے دن نماز اس کے لئے نور ایمان کی زیادتی اور کمال ایمان کی دلیل اور مغفرت کا سبب ہوگی اور جو شخص نماز کی پابندی نہیں کرتا تو اس کے نور ایمان میں نہ تو زیادتی ہوگی اور نہ اس کے کمال ایمان کی کوئی دلیل ہوگی اور نہ اس کی بخشش کا کوئی ذریعہ ہوگا اور بے نمازی قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور اُبی بن خلف کے ساتھ رہے گا۔ (اور عذاب میں مبتلا ہوگا)۔ (اس کی روایت امام احمد اور دارمی نے کی ہے اور بیہقی نے بھی اس کی روایت شعب الایمان میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 578 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 6576 (unverified) 50% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 2721 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 578

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 734

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 828
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز سے نمازی کے دل میں نور پیدا ہوجاتا ہے تو تمہارے اختیار میں ہے کہ نماز کی پابندی سے اپنے دل میں نور پیدا کرلیں۔ (اس کی روایت دیلمی نے کی ہے۔)

Hadith 735

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 829
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک فرشتہ (مقرر) ہے جو ہر نماز کے وقت یہ آواز دیتا ہے کہ اے اولاد آدم! اٹھو تم نے اپنے اوپر (اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے) جو آگ سلگا لی ہے اس کو نماز پڑھ کر بجھا دو۔ (اس کی روایت ضیاء نے کی ہے اور طبرانی نے بھی کبیر میں اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 736

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 830
حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نمازی کو تین باتیں حاصل ہوتی ہیں، (ایک 1) یہ کہ آسمان سے لے کر اس کے سر تک رحمت الٰہی نازل ہوتی رہتی ہے (دوسرے 2) ملائکہ اس کو اس کے دونوں قدموں سے لے کر آسمان تک گھیرے ہوئے رہتے ہیں اور (تیسرے 3) یہ کہ ندا کرنے والا ندا کرتے رہتا ہے کہ اگر نمازی جان لیتا کہ وہ کس سے راز و نیاز کر رہا ہے تو وہ نماز سے نہ پلٹتا۔ (اس کی روایت محمد بن نصر نے اپنی کتاب الصلوٰۃ میں مرسلاً کی ہے۔)

[Narrated by Muhammad ibn Nasr in his book on prayer as an interrupted narration]

Hadith 737

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 831
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقیناً پہلی چیز جس کا حساب بندہ سے لیا جائے گا وہ نماز ہے پس اگر نماز درست ہوگی تو بندہ کے جملہ اعمال درست ہوں گے اور اگر نماز درست نہ ہوئی تو دوسرے تمام اعمال بھی درست نہیں ہوں گے پھر اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے کہ دیکھو کہ کیا میرے بندے کے اعمال میں نفل (عبادتیں) ہیں؟ اگر نفل (عبادتیں) ہوں گی تو ان کے ذریعے سے فرض کی تکمیل کر دی جائے گی کیونکہ نفل فرض کی تکمیل کیلئے ہیں اور اصل تو فرائض ہی ہیں (اس لئے معلوم ہونا چاہئے کہ) اللہ تعالیٰ فرائض کے ذریعے سے (بندوں پر) نعمت کی تکمیل اور اپنی رحمت نازل کرنا چاہتے ہیں۔ (اس کی روایت ابن عساکر نے کی ہے۔)

[Narrated by Ibn Asakir and is considered good]

Hadith 738

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 832
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (1) نماز پنج گانہ (2) ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ، اور (3) ایک رمضان سے دوسرا رمضان، یہ تینوں چیزیں ان گناہوں کو جو ان کے درمیان ہوئے ہوں مٹانے والے ہیں بشرطیکہ کبیرہ گناہ صادر نہ ہوئے ہوں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 233c (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 564 (unverified) 78% confidence

Mishkat (candidate) 564

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث اور اس کے بعد والی حدیثوں میں نماز اور دیگر عبادات کی وجہ سے گناہوں کے مٹا دیئے جانے کا جو ذکر ہے اس سے صغیرہ گناہ مراد ہیں نہ کہ کبیرہ، کیونکہ گناہ کبیرہ کی معافی کیلئے باتفاق اہل سنت والجماعت توبہ ضروری ہے۔ (ماخوذ از مرقات ولمعات۔)

Hadith 739

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 833
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بتلاؤ کہ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر ایک نہر جاری ہو جس میں وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل کیا کرتا ہے، کیا اس کے جسم پر کچھ بھی میل باقی رہے گا؟ سب نے عرض کیا کہ اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی نہ رہے گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی مثال نماز پنج گانہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پانچ نمازوں کے ذریعہ سے خطاؤں کو مٹا دیتے ہیں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 528 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 667 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 565 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 565

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 740

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 834Noor 835
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے کسی اجنبی عورت کا بوسہ لیا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا ذکر کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (سورہ ھود، پ:12، ع:10، آیت نمبر:114) ”وَأَقِمِ اللہ علیہ وسلم نماز کی پابندی کیجئے دن کے دونوں کناروں اور رات کے قریبی ساعتوں میں یقیناً نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں (اس آیت کے الفاظ ”طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ“ سے اور ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ میری امت میں جو بھی اس آیت پر عمل کر کے برائیوں کے بعد (برائیوں پر نادم ہو کر) نیکیاں کر لے اس کیلئے بھی یہی ہے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 526 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2763b (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.499

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

پانچوں نمازوں کی طرف اس طرح اشارہ ہو رہا ہے کہ ”طَرَفَيِ النَّهَارِ“ ’دن کے دونوں طرف میں‘ طرف اول سے نماز فجر اور طرف آخر سے نماز ظہر اور عصر اور ”زُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ“ رات کے قریبی ساعتوں سے نماز مغرب اور عشاء مراد ہے) اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا یہ میرے ہی لئے ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ میری تمام امت کیلئے ہے۔

Hadith 741

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 836
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک عورت سے مدینہ منورہ کی آخری آبادی میں لپٹ گیا تھا اور اس سے جماع تو نہیں کیا لیکن بوس و کنار وغیرہ کر لیا اور اب میں حاضر ہوں تو حضور مجھ پر جو سزا چاہیں جاری فرمائیں، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص سے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہاری پردہ پوشی کی ہے، کاش کہ تم بھی اپنی پردہ پوشی کر لیتے! ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہیں دیا، وہ شخص اٹھا اور جانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیچھے ایک آدمی کو روانہ کر کے اس شخص کو بلوائے اور یہ آیت اس کو پڑھ کر سنائے ”وَأَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَيِ لِلذَّاكِرِينَ ‘‘ (سورہ ہود،پ:12،ع:10، آیت نمبر:114) (دن کے دونوں طرف اور رات کے قریبی ساعتوں میں نماز کی پابندی کیجئے، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت ماننے والوں کیلئے نصیحت ہے) یہ سن کر مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ حکم کیا خاص اسی شخص کیلئے ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ یہ تمام لوگوں کیلئے عام حکم ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2763a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 742

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 837
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ایسا گناہ سرزد ہوا ہے جس پر حد جاری ہوتی ہے پس حضور مجھ پر حد جاری فرمائیں، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اس کے فعل کے متعلق دریافت نہیں فرمایا (کہ تم نے کیا کیا ہے؟) اس اثناء میں نماز کا وقت آ گیا تو وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز باجماعت ادا کیا، اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو وہی شخص اٹھا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے ایسا گناہ کیا ہے جس پر حد جاری ہوتی ہے اس لئے آپ مجھ پر کتاب اللہ کا حکم جاری فرمائیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز باجماعت ادا نہیں کی ہے؟ اس نے جواب دیا ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے گناہ کو معاف کر دیا ہے، یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہاری حد کو بخش دیا ہے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6823 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2764 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں سائل سے جس گناہ کے سرزد ہونے کا ذکر ہے، انہوں نے اس کو اپنے خیال میں گناہ کبیرہ سمجھا اور اسی خیال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اس گناہ کی پاداش میں حد جاری کر دی جائے، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بذریعہ وحی معلوم فرما لیا کہ وہ گناہ ایسا نہیں ہے کہ جس پر حد جاری کی جائے اسی بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم صادر فرمایا کہ وہ گناہ نماز باجماعت ادا کرنے کی وجہ سے معاف ہو گیا ہے، اس لئے اب حد جاری کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ (یہ لمعات سے ماخوذ ہے۔12)

Hadith 743

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 838
ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سرما کے موسم میں جب پتے (درختوں سے) گر رہے تھے باہر نکلے آپ نے ایک درخت کی دو شاخوں کو پکڑ لیا، ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شاخ سے پتے گرنے لگے، راوی کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اے ابوذر کہہ کر پکارا، میں نے جواباً لبیک یا رسول اللہ کہا! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان بندہ جب نماز اس مقصد سے پڑھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل ہو جائے تو اس کے گناہ اسی طرح گر جاتے ہیں جس طرح پتے اس درخت سے گرتے جا رہے ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 576 (unverified) 92% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 574 (unverified) 60% confidence

Mishkat (candidate) 574

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 744

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 839
سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر دھرے رہتے ہیں، پس جس وقت وہ سجدہ کرتا رہتا ہے تو اس کے گناہ گرتے چلے جاتے ہیں اور جب وہ نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ اس کے تمام گناہ اس سے گر چکے ہوتے ہیں۔ (اور وہ گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے)۔ (اس کی روایت طبرانی نے معجم کبیر میں کی ہے اور بیہقی نے بھی شعب الایمان میں اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 745

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 840
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان بندہ جب وضوء کرتا ہے اور (سنتوں کی ادائی کے ساتھ) کامل وضوء کرتا ہے، پھر نماز شروع کرتا ہے اور (سنتوں اور مستحبات کے ساتھ) کامل نماز ادا کرتا ہے تو نماز سے فراغت کے بعد وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جس طرح انسان اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتے وقت گناہوں سے پاک تھا۔ (اس کی روایت ابن عساکر نے کی ہے۔)

Hadith 746

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 841
زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دو رکعت نماز حضورِ قلب کے ساتھ ادا کی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہوں کو بخش دیتے ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)

Hadith 747

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 842
عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا ہے جس نے ان نمازوں کے وضوء (سنتوں اور مستحبات کے ساتھ) اچھی طرح ادا کیا اور ان نمازوں کو ان کے مستحب اوقات میں ادا کیا، اور ان نمازوں کے رکوع اور سجود کو خشوع کے ساتھ سنت طریقہ سے ادا کیا تو ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے اور جس نے ایسا نہیں کیا (یعنی نماز ہی نہ پڑھا یا نماز کو اچھی طرح نہ پڑھا) تو ایسے شخص کیلئے اللہ تعالیٰ کا کوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہے تو اس کی مغفرت فرما دے اور چاہے تو اس کو عذاب دے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے؛ اور امام مالک اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 425 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 570 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 461 (unverified) 92% confidence

Mishkat (candidate) 570

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 748

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 843
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اعمال میں کونسا عمل اللہ تعالیٰ کے پاس سب سے زیادہ پسندیدہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز اس کے مستحب وقت پر (ادا کرنا افضلِ اعمال ہے) میں نے پھر عرض کیا کہ اس کے بعد کونسا عمل (افضلِ اعمال ہے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، میں نے پھر عرض کیا کہ اس کے بعد کونسا عمل (افضلِ اعمال ہے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کے راستہ میں جہاد کرنا، ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں کو بیان فرمایا اگر میں اسی طرح اور سوال کرتا جاتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح جواب دیتے جاتے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 527 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 85a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 568 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 568

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 749

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 844
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے نماز ترک کر دی تو وہ اللہ تعالیٰ سے (ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہوں گے۔ (اس کی روایت طبرانی نے کبیر میں کی ہے۔)

Hadith 750

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 845
ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خلیل حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اگرچہ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں اور تمہیں جلا دیا جائے اور فرض نماز کو جان بوجھ کر ہرگز ترک مت کرو پس جو شخص عمداً نماز کو ترک کر دیتا ہے تو ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ کی وہ ذمہ داری (جو مسلمانوں کے ساتھ ہے اس بے نمازی سے) اٹھ جاتی ہے (اور وہ کفر سے قریب ہو جاتا ہے) اور شراب مت پیو، کیوں کہ بلا شبہ شراب (اور ہر نشہ لانے والی چیز) برائی کی کنجی ہے (اس لئے کہ نشہ میں رہنے والے سے جو برائی نہ ہو وہ کم ہے)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4034 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 751

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 846
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بندے کو کفر سے ملا دینے والی چیز ترک صلوٰۃ ہے۔ (یعنی جب بندہ نماز چھوڑ دیتا ہے تو وہ کفر سے قریب ہو جاتا ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 82a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 752

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 847
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کو کمزور کر کے کفر سے قریب کرنے والی چیز ترک صلوٰۃ ہے۔ (یعنی جب بندہ نماز چھوڑ دیتا ہے تو اس کا ایمان کمزور ہو جاتا ہے اور وہ کفر کے قریب پہنچ جاتا ہے۔) (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2618 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 753

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 848
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بندہ کو مشرک بنانے والی کوئی چیز ترک صلوٰۃ سے بڑھ کر نہیں ہے، بندہ جب نماز چھوڑ دیتا ہے تو وہ مشرک کہلانے کے لائق بن جاتا ہے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1080 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ حدیث نمبر (20) اس بات پر دلیل ہے کہ تارک صلوٰۃ اس لئے کافر نہیں قرار دیا جا سکتا کہ وہ منکر صلوٰۃ نہیں۔ اس حدیث میں تارک صلوٰۃ کی وعید پر ارشاد ہے ”اِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَ اِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ“ (اللہ تعالیٰ چاہیں تو اس کی مغفرت فرما دیں اور چاہیں تو اس کو عذاب دیں) ان الفاظ سے بخوبی ظاہر ہو رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہیں تو تارک صلوٰۃ کی مغفرت فرما دیں گے اگر تارک صلوٰۃ کافر ہوتا تو کسی حال میں بھی اس کی مغفرت نہیں ہو سکتی اس لئے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ تارک صلوٰۃ کافر نہیں ہوتا بلکہ کفر کے قریب پہنچ جاتا ہے اسی بناء پر اس باب میں اس مضمون کی جو حدیثیں موجود ہیں اور ان میں ”فَقَدْ كَفَرَ اور فَقَدْ اَشْرَكَ“ کے الفاظ ہیں ان کا ترجمہ کفر سے قریب پہنچ جانے اور شرک سے قریب پہنچ جانے سے کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذہب حنفی میں تارک صلوٰۃ کو قتل نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو زدوکوب کر کے قید میں رکھا جاتا ہے تا کہ وہ توبہ کر کے نماز کا عادی بن جائے۔ (اشعۃ اللمعات)12۔

Hadith 754

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 849
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے عمداً نماز چھوڑ دی تو وہ علانیہ کافروں کے جیسے فعل کا مرتکب ہوا۔ (اس کی روایت طبرانی نے الاوسط میں کی ہے۔)

Hadith 755

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 850
بُریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ عہد و پیمان جو ہمارے اور منافقوں کے درمیان ہے وہ نماز ہی کی وجہ سے باقی رہتا ہے تو جس نے نماز ترک کر دی اس کا کفر ظاہر ہو گیا اور وہ عہد و پیمان باقی نہ رہا۔ (اس کی روایت امام احمد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2621 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 463 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1079 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 574 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 574

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ منافقین نماز کے پڑھنے، جماعت میں حاضر ہونے اور اسلام کے ظاہری احکام کی تابعداری کرنے کی وجہ سے مسلمانوں سے مشابہت رکھتے ہیں اسی لئے منافقین کو امن دیا جاتا ہے کہ ان کو قتل نہیں کیا جاتا اور ان پر احکام اسلام جاری ہوتے ہیں تو جس نے نماز جیسی عمدہ ترین عبادت چھوڑ دی تو اس کا کفر و نفاق ظاہر ہو گیا اور وہ جن رعایتوں کا مستحق تھا اس کا یہ استحقاق باقی نہ رہا۔12

Hadith 756

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 851
عبداللہ بن شقیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کسی گناہ کو بجز ترک صلوٰۃ کے کفر سے قریب نہیں سمجھتے تھے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2622 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 757

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 852
عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اپنی اولاد کو جب وہ سات سال کے ہو جائیں تو نماز کا حکم کیا کرو اور جب وہ دس سال کی عمر کو پہنچ جائیں تو (نماز کی پابندی نہ کرنے پر) انہیں مار کر نماز کے پابند بناؤ اور ان کے سونے کی جگہ الگ الگ کر دو۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 495 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 572 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 572

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں بچوں کے درمیان بستروں کے جدا کرنے کا جو ذکر ہے اس سے مراد یہ ہے کہ جب بچے دس سال کی عمر کو پہنچ جائیں تو بھائی، بہن کے بستر الگ الگ کر دیئے جائیں۔ (اشعۃ اللمعات اور مرقات۔)