اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 830
حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ نمازی کو تین باتیں حاصل ہوتی ہیں، (ایک 1) یہ کہ آسمان سے لے کر اس
کے سر تک رحمت الٰہی نازل ہوتی رہتی ہے (دوسرے 2) ملائکہ اس کو اس کے دونوں قدموں
سے لے کر آسمان تک گھیرے ہوئے رہتے ہیں اور (تیسرے 3) یہ کہ ندا کرنے والا ندا کرتے
رہتا ہے کہ اگر نمازی جان لیتا کہ وہ کس سے راز و نیاز کر رہا ہے تو وہ نماز سے نہ پلٹتا۔
(اس کی روایت محمد بن نصر نے اپنی کتاب الصلوٰۃ میں مرسلاً کی ہے۔)