اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 838
ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سرما کے موسم
میں جب پتے (درختوں سے) گر رہے تھے باہر نکلے آپ نے ایک درخت کی دو شاخوں کو
پکڑ لیا، ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شاخ سے پتے گرنے لگے، راوی کہتے ہیں کہ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے مجھے اے ابوذر کہہ کر پکارا، میں نے جواباً لبیک یا رسول اللہ کہا! حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ مسلمان بندہ جب نماز اس مقصد سے پڑھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل
ہو جائے تو اس کے گناہ اسی طرح گر جاتے ہیں جس طرح پتے اس درخت سے گرتے جا رہے
ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 576 (unverified) 92% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 574 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 574
Confidence and text similarity are not editorial verification.