اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1001
عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، اور وہ اپنے
والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے اذان
کے بارے میں خواب دیکھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی
اس کے بعد عبداللہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اقامت کہی۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)