اردو
ابن بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ
سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر دو اذان یعنی
اذان اور اقامت کے درمیان (کم سے کم) دو رکعت ہیں، سوائے نمازِ مغرب کے یعنی نمازِ مغرب کی
اذان اور اقامت کے درمیان کوئی نماز نہیں ہے)۔
(اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے اور دارقطنی نے کہا ہے کہ اس کی سند معتبر ہے۔)
اور بزار نے بھی بریدہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔
اور ایک روایت میں ”رَكْعَتَيْنِ مَاخَلَا“ کے بجائے ”صَلَاةٌ إِلَّا“ کے الفاظ ہیں۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) Explanation of the statement: "Except for Maghrib": The summary is that it is recommended to pray between the Adhan and Iqamah. However, Abu Hanifah disliked voluntary prayers before Maghrib due to this hadith, as mentioned in Al-Mirqat.
Note 1
(۱) قوله: ما خلا المغرب والحاصل أنه يُسَنُّ أن يصلي بين الأذان والإقامة، وكره أبو حنيفة النفل قبل المغرب؛ لهذا الحديث، كذا في «المرقاة».
Note 1
ف: اذان اور اقامت کے درمیان بجز نماز مغرب ہر نماز کیلئے سنتیں ہیں، اسی حدیث کی وجہ سے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان نفلی نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔ (یہ مرقات میں مذکور ہے۔)