Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 948

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 948Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1064
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور حضرت فضل اور اسامہ بن زید اور عثمان ابن طلحہ رضی اللہ عنہم بھی (آپ کے ساتھ داخل ہوئے) (بخاری اور مسلم کی دوسری روایت میں ہے کہ فضل رضی اللہ عنہ کے بجائے بلال رضی اللہ عنہ ساتھ تھے) ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ پہلا شخص جس سے میں ملا وہ بلال رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے اندر کہاں نماز پڑھتے ہیں؟ بلال رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا کہ ان دو ستونوں کے درمیان نماز ادا فرمائے ہیں۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور طحاوی، بخاری اور مسلم نے بھی اسی طرح کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 397 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1329a (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.