Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 4

(8) بَابُ آدَابِ الْخَلَاءِ (بیت الخلاء کے آداب کا بیان)

50 narrations · In source reading order

Hadith 366

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 402
مولیٰ عمر، یسار بن نمیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب پیشاب سے فارغ ہوتے تو مجھ سے فرماتے کہ کوئی چیز دو کہ میں اس سے طہارت کرلوں تو میں ان کو لکڑی یا پتھر دیتا یا وہ دیوار کے پاس آتے اور اس سے طہارت حاصل کرتے یا زمین سے طہارت لیتے اور اپنی شرمگاہ کو پانی سے نہیں دھوتے تھے (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے) اور بیہقی نے کہا ہے کہ اس باب میں جتنی حدیثیں آئی ہیں ان سب میں زیادہ صحیح یہی حدیث ہے، اس کو رسائل الارکان میں نقل کیا ہے اور شیخ عبدالحق رحمۃ اللہ علیہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
[Narrated by Shaykh Abdul-Haqq]

[Narrated by Shaykh Abdul-Haqq]

Hadith 367

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 403
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں تشریف لے جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا برتن اور برچھی لے جاتے (تاکہ زمین کو برچھی سے نرم کیا جائے اور پیشاب کے چھینٹیں نہ اڑنے پائیں) اور آپ پانی سے طہارت کرتے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے بالاتفاق کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 152 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 271b (unverified) 78% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 368

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 404
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء جاتے تو میں لوٹے یا چھاگل میں پانی لے جاتا، اس سے آپ طہارت لیتے پھر ہاتھ کو زمین سے رگڑتے، پھر میں پانی کا برتن لاتا تو آپ اس سے وضوء فرماتے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور دارمی نے کی ہے اور نسائی کی روایت بالمعنی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 45 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 50 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 369

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 405
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے کے لوگوں کو مینگنیوں کی طرح حاجت ہوتی تھی اور تم لوگ گوبر کی طرح حاجت کرتے ہو لہٰذا پتھر سے صاف کرنے کے بعد پانی سے طہارت لیا کرو۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ اور بیہقی نے اسناد حسن کے ساتھ کی ہے۔)

Hadith 370

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 406
ابو ایوب، جابر اور انس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ جب (سورہ توبہ، پ:11، ع:13، آیت نمبر:108) کی یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ اس میں (یعنی مسجد قبا میں) ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک و صاف رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خوب پاک و صاف رہنے والوں کو دوست رکھتے ہیں) نازل ہوئی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے تمہاری طہارت کی تعریف فرمائی ہے تو تمہاری طہارت کس طرح ہوتی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نماز کے لئے وضوء اور جنابت کے لئے غسل کرتے ہیں (اور ڈھیلوں کے بعد) پانی سے بھی طہارت لیتے ہیں۔ ارشاد ہوا یہی بات ہے بس ہمیشہ اس کے پابند رہو۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 357 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 371

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 407
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو اپنی انگوٹھی نکال دیتے۔ (اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 19 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1746 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 343 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 343

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: انگوٹھی اس لئے اتارتے کہ اس میں ”محمد رسول الله“ کندہ تھا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ طہارت کرنے والے پر واجب ہے کہ اپنے ساتھ بیت الخلاء میں اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے جائے۔12

Hadith 372

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 408
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب قضائے حاجت کی ضرورت ہوتی تو آپ اتنی دور تشریف لے جاتے کہ کوئی شخص آپ کو نہیں دیکھ سکتا تھا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 373

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 409
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا، آپ نے پیشاب کرنا چاہا تو ایک دیوار کے پاس تشریف لائے جس کی زمین نرم تھی اور پیشاب کیا، پھر فرمایا: تم میں سے کسی کو پیشاب کرنے کی ضرورت ہو تو اس کے لئے نرم مقام تلاش کرے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 345 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 345

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 374

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 410
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاجت کا تقاضا ہوتا تھا تو زمین سے قریب ہونے تک کپڑا نہ اٹھاتے۔ (اس کی روایت ترمذی، ابو داؤد اور دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 14 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 14 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 375

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 411
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی شخص حمام میں پیشاب نہ کرے جبکہ اسی میں غسل یا وضوء بھی کرتا ہو، اس لئے کہ اکثر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے کی ہے) اور ترمذی اور نسائی نے ”ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ“ اور ”يَتَوَضَّأُ مِنْهُ“ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 27 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 21 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 36 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 376

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 412
عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہرگز کوئی شخص کسی سوراخ (یعنی بل) میں پیشاب نہ کرے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 29 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 34 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 377

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 413
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمی قضائے حاجت کے لئے اس طرح نہ جائیں کہ اپنی شرمگاہ کو برہنہ رکھ کر گفتگو کرتے رہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح قضائے حاجت کرنے سے یقیناً غضب میں آتے ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 15 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 342 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 378

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 414
حکم بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کرنے کے بعد وضو فرماتے اور اپنی شرمگاہ (کی جگہ تہبند) پر پانی چھڑک لیتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 166 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 134 (unverified) 93% confidence · Validation similarity: 0.500

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

and wash private part

(1) The phrase "and wash private part" is referred to in some Sufi texts as "this means pouring water on the front part of trousers," and they recommended it. The reason for this practice is to dispel doubts. However, I have not found this term in jurisprudential texts. As for those who assume a drop has exited and believe it invalidates their prayer, their prayer is considered invalid. This is mentioned in "Al-‘Urf al-Shadhi."

Note 1

قوله

(۱) قوله: ونضح فرجه في بعض كتب أرباب التصوف: تسمية هذه المسألة ببل السراويل، وقالوا باستحبابه. وسره دفع الشبهات، ولم أجد هذه التسمية في كتب الفقه. وأما من ظن خروج القطرة فصلاته باطلة. كذا في «العرف الشذي».

Note 1

ف: ارباب تصوف کی کتابوں میں اس مسئلہ (اپنی شرمگاہ کی جگہ تہبند پر پانی چھڑک لینے) کا نام ”بَلُّ السَّرَاوِيلِ“، پاجامہ کو تر کرنا ہے، اور متصوفین اس کے استحباب کے قائل ہیں اور اس کا مقصد شبہات کو دور کرنا ہے، البتہ کتب فقہ میں اس مسئلہ کا نام نہیں پایا جاتا تو جس کو پیشاب کے قطرے نکلنے کا غالب گمان ہو، اس کی نماز باطل ہوگی۔ (عرف الشذی)12۔

Hadith 379

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 415
زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ابتدائے وحی کے زمانہ میں جبرئیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور آپ کو وضوء اور نماز کی تعلیم دی، وضوء سے فارغ ہونے کے بعد چلو بھر پانی لے کر شرمگاہ (کی جگہ ازار) پر چھڑکاؤ کیا۔ (اس کی روایت امام احمد اور دارقطنی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 366 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 364 (unverified) 55% confidence

Mishkat (candidate) 364

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 380

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 416
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) جب آپ وضوء کریں تو شرمگاہ پر (ازار کی جگہ) پانی چھڑک لو۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 50 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 381

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 417
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت کے نیچے لکڑی کا ایک پیالہ رہتا تھا جس میں آپ رات کے وقت پیشاب کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 24 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 32 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 382

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 418
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جو تم سے بیان کرے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے تو اس کو صحیح نہ سمجھو، آپ بیٹھ کر ہی پیشاب کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام احمد، ترمذی اور نسائی نے کی ہے) اور نسائی کے اسناد حسن اور جید ہیں، اور ترمذی نے کہا ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث، اس باب میں جتنی حدیثیں مروی ہیں ان سب میں زیادہ صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 12 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 29 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 383

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 419Noor 420
عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ہاتھ میں ڈھال تھی اس کو آپ نے (بے ستری سے حیا کرنے کی غرض سے) اپنے سامنے رکھا پھر بیٹھ کر اس جانب پیشاب کیا، کسی نے کہا: ان کو دیکھو عورتوں کی طرح پیشاب کر رہے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایا: افسوس کیا تجھے معلوم نہیں کہ بنی اسرائیل کے ایک شخص پر کیا آفت آئی تھی، جب ان کو پیشاب لگ جاتا تو اس حصہ کو قینچیوں سے کتر دیتے تھے اس شخص نے ان کو اس حکم شرعی سے منع کیا تو وہ اپنی قبر میں مبتلا عذاب ہوا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور اس حدیث کو نسائی نے عبدالرحمن سے اور انہوں نے ابوموسیٰ سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 22 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 350 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: بنی اسرائیل کی شریعت میں نجاست بدن یا کپڑے کو لگ جاتی تو یہ حکم تھا کہ جسم کے اتنے گوشت کو چھیل ڈالیں اور اتنے کپڑے کو کتر ڈالیں تو جس شخص کو ان کے اس حکم شریعت کے منع کرنے پر اگرچہ کہ اس میں عقل کے خلاف جان اور مال کا نقصان تھا، عذاب میں مبتلا کیا گیا۔ تو شرم و حیا کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈھال کو سامنے رکھ کر ستر پوشی فرمائی تو اس کام سے منع کرنے اور مذاق اڑانے پر ایسا شخص بطریق اولیٰ لائق عذاب ہوگا کیونکہ پردہ اور حیا تو شریعت اور عقل دونوں حیثیت سے اچھی چیز ہیں۔12

Hadith 384

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 421Noor 422
عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے رہ کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اے عمر (رضی اللہ عنہ)! کھڑے ہو کر پیشاب مت کرو، اس کے بعد سے کبھی میں نے کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔) شیخ امام محی السنۃ نے کہا ہے کہ صحیح حدیث میں حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے گھُور پر تشریف لائے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے) امام المذہب ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کی روایت بھی اسی طرح ہے، اس کا یہ جواب دیا گیا ہے کہ (آپ کا کھڑے ہو کر پیشاب کرنا) عذر کی وجہ سے تھا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 224 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 273a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 308 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 12 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

urinating standing

(1) The statement "urinating standing" – The scholars state that it is disliked to urinate while standing unless there is a valid excuse. This dislike is considered to be of a discouraging nature, not a prohibition. As for the incident of the Prophet ﷺ urinating while standing at the refuse near the houses, Iyaad mentioned that it may have been due to a prolonged sitting session, which made him unable to move away for privacy. Alternatively, it could have been because of an injury to his inner knee (al-ma'baad) or due to pain in his lower back, as Arabs would use such actions for healing. Another reason could be that there was no place for him to sit, or that he did it to show that it was permissible. The full explanation is found in the book al-Diya (a commentary on legal matters), as stated in Radd al-Muhtar (a classical work of Islamic jurisprudence).

Note 1

قوله

(۱) قوله: قبال قائما : قال العلماء يكره أن يبول قائما إلا لعذر، وهي كراهة تنزيه لا تحريم. وأما بوله في السباطة التي بقرب الدور فقد ذكر عياض أنه لعله؛ طال عليه مجلس حتى حفزه البول، فلم يمكنه التباعد. اهـ أو لما روي أنه بال قائما؛ الجرح بمأبضه - بهمزة ساكنة بعد الميم وباء موحدة، وهو باطن الركبة - أو لوجع كان بصلبه، والعرب كانت تستشفي به، أو لكونه لم يجد مكانا للقعود، أو فعله بيانا للجواز، وتمامه في الضياء». قاله في رد المحتار».

Note 1

ف: علماء نے کہا ہے کہ بلا عذر کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ تنزیہی ہے، مکروہ تحریمی نہیں ہے، عیاض نے کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گھروں کے قریب گھور پر کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ کی تشریف فرمائی دیر تک رہی اور پیشاب کا تقاضا شدید تھا، دور جانے کا موقع نہ تھا یا اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ کے گھٹنے کے پچھلے حصے میں درد تھا یا پشت میں درد ہونے کی وجہ سے آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، عرب لوگ اس کا علاج اس طرح کیا کرتے تھے، یا وہاں بیٹھنے کے لئے جگہ نہ تھی یا آپ نے بیان جواز کے لئے ایسا کیا ہے۔ (یہ مضمون رد المحتار سے ماخوذ ہے۔)12

Hadith 385

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 423
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا اور عمر رضی اللہ عنہ، آپ کے پیچھے پانی کا لوٹا لئے کھڑے رہے، آپ نے فرمایا: اے عمر (رضی اللہ عنہ) یہ کیا ہے؟ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا آپ کے وضوء کے لئے پانی ہے، ارشاد فرمایا کہ مجھے ایسا حکم نہیں ہوا ہے کہ جب کبھی پیشاب کروں تو وضوء ہی کرلوں اور اگر میں ایسا کروں تو یہ عمل سنت بن جائے گا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 42 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 327 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.