Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 5

(یہ باب ہے مسواک کرنے کے بیان میں)

20 narrations · In source reading order

Hadith 386

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 424Noor 425
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو ہر وضوء کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (اس کی روایت امام شافعی، طحاوی اور بیہقی نے سنن میں کی ہے۔) اور طبرانی نے اوسط میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایسی ہی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 115 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 390 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 390

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 387

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 426
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لئے وضوء کا اور ہر وضوء کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (اس کی روایت امام احمد، نسائی اور حاکم نے مستدرک میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 387 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 387

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 388

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 427
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو ہر وضوء کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (اس کی روایت نسائی، ابن خزیمہ اور حاکم نے کی ہے اور حاکم نے کہا ہے اس کی اسناد صحیح ہے اور امام بخاری نے اس کو تعلیقاً بیان کیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Ibn Khuzaymah 140 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 389

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 428
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے وقت وضوء کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (اس کی روایت ابن حبان نے اپنے صحیح میں کی ہے۔)

Hadith 390

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 429
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو نماز عشاء کے دیر سے پڑھنے اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 252 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 887 (unverified) 82% confidence · Validation similarity: 0.667

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

with every prayer

(1) The statement "with every prayer" refers to the opinion in Radd al-Muhtar, where it is explained that for us (Hanafi school), using the siwak (tooth-stick) is recommended with ablution, while for Shafi'i, it is specifically for prayer. In al-Bahr it is mentioned that the difference in opinion is significant when one performs multiple prayers with a single ablution: for us, it is sufficient to use the siwak with the first ablution, but for the Shafi'i, it is necessary for each prayer. This indicates that, according to us, the reward for using the siwak with ablution applies to every prayer performed with that ablution, whereas for the Shafi'i, the reward only applies if the siwak is used at the time of prayer itself. However, it is not contrary to their view to recommend the siwak for each prayer; rather, it is understood that it should be used when approaching the prayer, which is an intimate communication with Allah, just as it is recommended when meeting people. It is also confirmed in al-Halabi's Sharh al-Minya al-Saghir that the siwak is recommended at both prayer and ablution, and this is mentioned in the Tatar Khaniya from al-Tatma (an Islamic legal text), where they state that it is recommended to use the siwak with every prayer and ablution. This demonstrates a unique clarification of the recommendation.

Note 1

قوله

(۱) قوله: عند كل صلاة قال في رد المحتار: السواك للوضوء عندنا أي سنة للوضوء، وعند الشافعي للصلاة. قال في البحر»: وقالوا: فائدة الخلاف تظهر فيمن صلّى بوضوء واحد صلوات، يكفيه عندنا لا عنده. اهـ أقول: يظهر لي التوفيق بأن معنى قولهم: السواك للوضوء عندنا بيان ما تحصل به الفضيلة الواردة فيما رواه أحمد من قوله : صلاة بسواك أفضل من سبعين صلاة بغير سواك. أي أنها تحصل بالإتيان به عند الوضوء، وعند الشافعي لا تحصل إلا بالإتيان به عند الصلاة. فعندنا كل صلاة صلاها بذلك الوضوء لها هذه الفضيلة، خلافًا له، ولا يلزم من هذا نفي استحبابه عندنا لكل صلاة أيضًا حتى يحصل التنافي. وكيف لا يستحب للصلاة التي هي مناجاة الرب تعالى، مع أنه يستحب للاجتماع بالناس، وممن صرح باستحباب السواك عند الصلاة أيضًا الحلبي في شرح المنية الصغير». وفي التاتارخانية» عن «التتمة» : ويستحب السواك عندنا عند كل صلاة ووضوء، فاغتنم هذا التحرير الفريد.

Note 1

ف(1): حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مجھے اپنی امت پر دشواری کا خیال نہ ہوتا تو نماز عشاء کو دیر سے پڑھنے کا حکم دیتا اس کے متعلق جمہور علماء کا اتفاق ہے کہ عشاء کے دیر سے پڑھنے کا استحباب تہائی رات یا نصف شب تک ہے، البتہ امام شافعی رحمہ اللہ علیہ کے پاس اول شب پڑھنا مستحب ہے۔12 ف(2): ردالمحتار میں لکھا ہے کہ مسواک کرنا احناف کے پاس وضوء کی سنت ہے اور شوافع کے پاس مسواک کرنا نماز کی سنت ہے، یہ بحر الرائق میں مذکور ہے، اس اختلاف کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک شخص نے ایک ہی وضوء سے کئی نمازیں ادا کیں تو احناف کے پاس اس شخص کا وضوء میں ایک دفعہ مسواک کرنا کافی ہوگا اور حدیث میں مسواک کے متعلق جو فضیلت مذکور ہے وہ اس کو حاصل ہو جائے گی لیکن امام شافعی رحمہ اللہ علیہ کے پاس ایسے شخص کا وضوء میں ایک دفعہ مسواک کر لینا کافی نہ ہوگا بلکہ ہر نماز کے لئے اس کو مسواک کرنا ہوگا کیونکہ ان کے پاس مسواک نماز کی سنت ہے۔ صاحب ردالمحتار نے اس بارے میں احناف اور شوافع کے مسلک کی موافقت پر بڑے عمدہ طریقے سے توضیح فرمائی ہے، فرماتے ہیں کہ امام احمد رحمہ اللہ علیہ نے مسواک کی فضیلت میں یہ حدیث روایت کی ہے ”صَلَاةٌ بِسِوَاكٍ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِينَ صَلَاةً بِغَيْرِ سِوَاكٍ“ (ایک نماز مسواک کے ساتھ افضل ہے ایسی ستر نمازوں سے جو بغیر مسواک کے ادا کی جائیں) لیکن امام شافعی رحمہ اللہ علیہ کے پاس اس حدیث میں مسواک کی جو فضیلت موجود ہے، وہ فضیلت اس وقت تک حاصل نہیں ہوگی جب تک کہ مسواک کو ہر نماز کے وقت نہ کیا جائے لیکن احناف کے پاس یہ فضیلت اس وقت بھی حاصل ہوجاتی ہے جب کہ وضوء کے وقت مسواک استعمال کی جائے اگرچہ نماز کے وقت مسواک نہ کی ہو، احناف کے پاس مسواک کو وضوء کی سنت قرار دینے سے اس بات کی نفی نہیں کہ مسواک نماز کے وقت مستحب نہیں بلکہ احناف کے پاس مسواک نماز کے وقت بھی مستحب ہے۔ احناف کے پاس مسواک جب محفلوں میں لوگوں سے ملاقات کے موقع پر مستحب ہے تو نماز کے وقت جس میں اللہ تعالیٰ سے مناجات اور سرگوشی کی جاتی ہے تو ایسے مبارک موقع پر کیسے مستحب نہ قرار دی جائے گی، چنانچہ نماز کے وقت مسواک کو مستحب قرار دینے کا ذکر حلبی نے شرح المنیہ الصغیر میں کیا ہے اور تاتارخانیہ نے تتمہ سے نقل کیا ہے کہ ”وَيُسْتَحَبُّ السِّوَاكُ عِنْدَنَا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَ وُضُوءٍ“ (مسواک ہمارے یعنی احناف کے پاس ہر نماز اور ہر وضوء کے وقت مستحب ہے)۔ خلاصہ یہ ہے کہ حدیث میں ”عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ“ کے حکم پر شوافع اور احناف دونوں نے عمل کیا ہے کہ شوافع نے مسواک کو نماز کی سنت قرار دیا اور احناف نے مسواک کو نماز کے لئے مستحب رکھا، حدیث پر دونوں نے عمل کیا، فرق صرف اتنا ہے کہ شوافع نے اس کو سنت قرار دیا اور احناف نے مستحب۔ (صاحب ردالمحتار فرماتے ہیں کہ اس نایاب تحریر کی قدر کرو اور اس کو غنیمت سمجھو۔ ردالمحتار کی پہلی عبارت یہاں ختم ہوئی۔)12

Hadith 391

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 430
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے میری امت پر تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتا تو وضوء کے ساتھ مسواک کو بھی فرض کردیتا اور نماز عشاء کو نصف شب کے آخری حصہ تک تاخیر کر دیتا۔ (اس کی روایت حاکم نے مستدرک میں اور بیہقی نے سنن میں کی ہے۔)

Hadith 392

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 431Noor 432
جعفر بن تمام بن العباس بن عبدالمطلب (رضی اللہ عنہم) نے اپنے والد تمام رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ چند صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ارشاد ہوا کہ میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تمہارے دانت زرد ہیں، تم سب مسواک کیا کرو، اگر مجھے اپنی امت پر تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ ایک روایت میں یوں ہے (آپ نے فرمایا) کہ تم میرے پاس کیوں زرد رنگ کے دانت لے آتے ہو تم سب مسواک کیا کرو، اگر مجھے اپنی امت پر تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا، یا آپ نے یوں فرمایا کہ ہر وضوء کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ نے اس کو بطور ارسال روایت کیا ہے) اور ابن حبان نے کہا ہے کہ تمام رضی اللہ عنہ جو اس حدیث کے راوی ہیں وہ ایک ثقہ تابعی ہیں اور یہ وہ تمام نہیں جو ضعیف ہیں۔

Hadith 393

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 433
شریح بن ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکان میں تشریف لاتے تو ابتداء کس چیز سے فرماتے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ مسواک سے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 253a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 394

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 434
حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تہجد کا ارادہ فرماتے تو اپنا منہ مسواک سے ملتے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 245 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 255a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 395

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 435Noor 436
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس چیزیں کل انبیاء علیہم السلام کی سنت ہیں، اس لئے یہ مثل فطرت ہیں:(1) مونچھ کتروانا(2)داڑھی بڑھانا(ایک مٹھی تک)(3)مسواک کرنا(4)ناک کو پانی سے صاف کرنا (یہ غسل میں فرض ہے اور وضوء میں سنت ہے)(5)ناخن تراشنا(6)انگلیوں کے جوڑوں کا دھونا(7) بغل کے بال لینا(8)زیر ناف کے بال مونڈھنا(اور پاخانہ کی جگہ کے گرد کے بال کا مونڈھنا بھی مستحب ہے)،(9)پانی سے طہارت کرنا، راوی کا بیان ہے کہ میں دسویں چیز بھول گیا غالباً وہ کلی کرنا ہے۔(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔) اور ایک دوسری روایت میں داڑھی کی جگہ ختنہ کرنے کا ذکر ہے)اور ابوداؤد نے بھی عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے ایسی ہی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 261a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 396

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 437
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسواک کرنا منہ کی پاکی کا سبب ہے اور پروردگار کی خوشنودی کا ذریعہ ہے(اس کی روایت امام شافعی، امام احمد، دارمی اور نسائی نے کی ہے)اور اس حدیث کو امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں بغیر اسناد کے ذکر کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 5 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 397

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 438
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار چیزیں انبیاء علیہم السلام کی سنت ہیں:(1)حیا کرنا، اور ایک روایت میں حیا کے بدلے ختنہ کرنا ہے اور (2) عطر لگانا اور (3) مسواک کرنا اور (4) نکاح کرنا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1080 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 398

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 439
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دن میں یا رات میں سو کر اٹھتے تو ضرور وضوء سے پہلے مسواک کرتے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 57 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 399

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 440
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کرنے کے بعد مجھے مسواک عنایت فرماتے تاکہ میں اس کو دھولوں تو اس کو دھونے سے پہلے میں آپ کی مستعملہ مسواک سے خود (بغرض تبرک) مسواک کرلیتی، پھر اس کو دھولیتی (اس کے بعد جب آپ کو ضرورت ہوتی پھر آپ کو دے دیتی)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 52 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی استعمال کی ہوئی مسواک کو اس کے دھونے کے پہلے اپنے منہ میں پھیر لینا، اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے کہ غیر کی مسواک کو اس کی اجازت سے استعمال کرلینا مکروہ نہیں ہے۔ (از مرقات)۔

Hadith 400

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 441
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں خود کو مسواک کرتے دیکھا، اتنے میں دو شخص میرے پاس آئے ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دیا تو مجھ سے کہا گیا بڑے کو دیجئے، تو میں نے مسواک بڑے کو دے دی۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 246 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2271 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں جو واقعہ مذکور ہے اس سے مسواک کی بزرگی معلوم ہوتی ہے کہ مسواک ایسی چیز ہے جس کے لئے بڑے کو دینے کا حکم ہوا، اس میں اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ کھانا اور خوشبو وغیرہ کے دینے میں پہل بڑے ہی سے کرے۔12

Hadith 401

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 442
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرئیل علیہ السلام جب آتے تو مجھے مسواک کرنے کا حکم دیتے، اس سے مجھے اندیشہ ہوا کہ کثرت مسواک سے منہ نہ چھل جائے۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 385 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 385

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 402

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 443
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم کو مسواک کرنے کے بارے میں کثرت سے تاکید کی ہے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 888 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 403

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 444
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کررہے تھے اور آپ کے پاس دو آدمی موجود تھے، جن میں ایک دوسرے سے بڑا تھا، پس آپ پر مسواک کی فضیلت میں وحی نازل ہوئی کہ بڑے سے شروع کیجئے۔ (یعنی مسواک ان میں سے بڑے کو دیجئے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 50 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 404

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 445
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نماز کی فضیلت جس کے لئے مسواک استعمال کی جائے بہ نسبت اس نماز کے جس کے لئے مسواک کا استعمال نہ ہوا ہو ستر درجہ زائد ہے۔ (اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shua'ib al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 389 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 389

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 405

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 446
ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مجھے اپنی امت کی تکلیف کا خوف نہ ہوتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دے دیتا اور نماز عشاء کو تہائی رات تک تاخیر کرنے کا حکم دیتا، راوی کا بیان ہے کہ جب زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ مسجد میں نماز کے لئے آیا کرتے تو ان کے کان میں کاتب کے کان کی طرح بجائے قلم کے مسواک رہتی اور نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہی مسواک کر لیتے پھر مسواک کو اس کی جگہ کان پر رکھ دیتے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے) لیکن ابوداؤد نے ”وَلَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ“ کا ذکر نہیں کیا ہے اور ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 23 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 46 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.