اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 440
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مسواک کرنے کے بعد مجھے مسواک عنایت فرماتے تاکہ میں اس کو دھولوں تو اس کو دھونے سے پہلے
میں آپ کی مستعملہ مسواک سے خود (بغرض تبرک) مسواک کرلیتی، پھر اس کو دھولیتی (اس کے بعد
جب آپ کو ضرورت ہوتی پھر آپ کو دے دیتی)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 52 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی استعمال کی ہوئی مسواک کو اس کے دھونے کے پہلے اپنے منہ میں پھیر لینا، اس سے یہ مسئلہ نکلتا ہے کہ غیر کی مسواک کو اس کی اجازت سے استعمال کرلینا مکروہ نہیں ہے۔ (از مرقات)۔