Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1078

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1078Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1215
حصین بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں اور عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ (ایک دفعہ) ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، عمرو نے بیان کیا کہ مجھ سے علقمہ بن وائل حضرمی رضی اللہ عنہما نے اپنے والد کے واسطہ سے حدیث بیان کی ہے کہ ان کے والد وائل حضرمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین فرمایا اور اسی طرح رکوع کرتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت بھی رفع یدین فرمایا (یہ سن کر) ابراہیم نخعی نے جواب دیا کہ (وائل حضرمی جو کہہ رہے ہیں) میں اس کو نہیں جانتا، معلوم ہوتا ہے کہ وائل حضرمی نے صرف اسی ایک دن کی نمازوں میں (جبکہ وہ خدمت اقدس میں وفد بن کر حضر موت سے حاضر ہوئے تھے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو (درمیان نماز میں) رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا اور اسی کو انہوں نے یاد رکھ لیا لیکن ابن مسعود اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم (جو ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارک میں حاضر رہ کر) شریک نماز ہوتے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع یدین کرنا ہمیشہ کا واقعہ نہ ہونے کی وجہ سے اس (ایک دن کی نمازوں کے رفع یدین) کو یاد رکھا (ابراہیم نخعی کہتے ہیں) اسی لئے میں نے ان حضرات میں سے کسی ایک سے بھی یہ نہیں سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم (درمیان نماز میں) رفع یدین کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان سب حضرات کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ شروع نماز میں صرف تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کرتے تھے (اس کے سوا باقی نماز میں رفع یدین نہیں کرتے تھے)۔ (اس کی روایت امام محمد نے موطا میں کی ہے۔)