اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1388
سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے فلاں صاحب (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ) کے سوا کسی
اور کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے زیادہ مشابہت رکھتی ہو،
سلیمانؒ کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) میں (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کی خدمت میں پہنچا اور آپ کے پیچھے
نمازیں پڑھیں، میں نے دیکھا کہ (حضرت علی رضی اللہ عنہ) نماز ظہر کی پہلی دو رکعتیں طویل قرأت
(طوالِ مفصل سے) ادا فرماتے تھے اور آخری دو رکعتیں مختصر قرأت (یعنی سورۃ فاتحہ سے) ادا فرماتے
اور عصر کی نماز ظہر کی بہ نسبت مختصر قرأت (یعنی اوساطِ مفصل سے) ادا فرماتے تھے، اور مغرب کی نماز
میں قصار مفصل کی سورتیں پڑھتے تھے اور عشاء کی نماز میں اوساط مفصل کی سورتیں پڑھتے اور صبح کی
نماز میں طوال مفصل کی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
(اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 982 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.