اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1391
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ اور ”هَلْ أَتٰكَ حَدِيثُ
الْغَاشِيَةِ“ پڑھا کرتے تھے نعمان کہتے ہیں اگر عید اور جمعہ ایک ہی دن میں دونوں جمع ہوجاتے تب
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 878a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.