اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1468
عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم (ایک روز) باہر نکلے اور ایک کھجور کے باغ میں تشریف لے گئے وہاں حضور علیہ الصلوٰۃ
والسلام سجدہ فرمائے اور سجدے میں اتنی دیر تک رہے کہ مجھے خوف ہوا کہ کہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
سے تشریف تو نہیں لے گئے؟ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں (گھبرایا ہوا)
نزدیک پہنچا کہ دیکھوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے ہیں؟ مجھے قریب آتا دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم
سجدے سے سر مبارک کو اٹھائے اور فرمائے کیوں عبدالرحمن کیا ہے (اس قدر گھبرائے ہوئے کیوں
ہو؟) میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا خیال ظاہر کیا (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا کہ عبدالرحمن کچھ فکر کی بات نہیں، جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور یہ خوشخبری سنائی کہ اللہ
تعالیٰ فرماتے ہیں (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر درود پڑھے گا تو
میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جو سلام بھیجے گا تو میں بھی اس پر سلام بھیجوں گا۔ (اس کی روایت
امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 935 (unverified) 40% confidence
- Candidate: Musnad Ahmad 1662 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 935
Confidence and text similarity are not editorial verification.