اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1554
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے سخت تاکید کے ساتھ فرمایا کہ لوگوں کو نماز میں دعاء کے وقت آسمان کی طرف نظریں اٹھانے
سے باز آنا چاہیئے ورنہ خوف ہے۔) کہ ان کی نظریں چھین لی جائیں گی۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 429 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ملا علی قاری رحمہ اللہ نے مرقات میں کہا ہے کہ نمازی کی ہر حالت میں اور بالخصوص دعاء کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھنا مکروہ ہے۔ علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ عمدة القاری میں لکھتے ہیں کہ تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ دعاء کے وقت نماز میں آسمان کی طرف نظریں اٹھانا مکروہ ہے، البتہ خارج نماز دعاء کے وقت آسمان کی طرف نظریں اٹھانے کے بارے میں اختلاف ہے، قاضی شریح اور ایک جماعت نے خارج نماز بھی دعاء کے وقت آسمان کی طرف نظریں اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے لیکن اکثر علماء نے اس کی اجازت دی ہے اور ان حضرات کا استدلال یہ ہے کہ جس طرح کعبۃ اللہ قبلہ نماز ہے، اسی طرح آسمان قبلہ دعاء ہے۔