English
Mutarrif ibn Abdullah ibn Ash-Shikhir, from his father, reported: I came to the Prophet (peace be upon him) while he was praying, and his chest was making a sound like the boiling of a pot, meaning he was crying.
In another narration, it is reported: "I saw the Prophet (peace be upon him) praying, and his chest was making a sound like the grinding of a millstone due to his crying." [Narrated by Ahmad while Al-Nasa’i narrated the first version, and Abu Dawud narrated the second]
In "Sharh An-Naqayah": The summary is that groaning or crying with sound, if it is not related to the Hereafter—such as due to pain or a calamity—invalidates the prayer because it shows distress and impatience, as if one is saying, "Help me." However, if it is related to the Hereafter—such as out of fear or hope—it does not invalidate the prayer, as it is like supplication and praise.
العربية
Typed, pending editorial approval
١٣٦٨ - وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشَّخِيْرِ، عَنْ أَبِيهِ (رضي الله عنه) ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَهُوَ يُصَلِّي، وَلِجَوْفِهِ أَزِيْزُ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ، يَعْنِي يَبْكِي.
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يُصَلِّي وَفِي صَدْرِهِ أَزِيزُ كَأَزِيزِ الرَّحَى مِنَ الْبُكَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ الرِّوَايَةَ الْأُوْلَى وَأَبُو دَاوُدَ الثَّانِيَةَ.
قَالَ فِي شَرْحِ النَّقَايَةِ»: وَالْحَاصِلُ أَنَّ نَحْوَ الْأَنِيْنِ وَالْبُكَاءِ بِصَوْتٍ إِنْ كَانَ لِغَيْرِ أَمْرِ الْآخِرَةِ بِأَنْ كَانَ لِوَجْعٍ أَوْ مُصِيبَةٍ تَفْسُدُ الصَّلَاةُ ؛ لِأَنَّ فِيْهِ إِظْهَارَ التَّأَسُّفِ وَالْجَزَعِ، فَصَارَ كَأَنَّهُ قَالَ: أَعِيْنُونِي. وَإِنْ كَانَ لِأَمْرِ الْآخِرَةِ بِأَنْ كَانَ بِخَوْفٍ أَوْ رَجَاءٍ لَا تَفْسُدُ؛ لِأَنَّهُ كَالدُّعَاءِ وَالثَّنَاءِ.
اردو
مطرف بن عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہما اپنے والد عبداللہ ابن شخیر سے روایت
کرتے ہیں کہ ان کے والد عبداللہ بن شخیر نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس
میں حاضر ہوا کیا دیکھتا ہوں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نماز پڑھ رہے ہیں اور رونا دبانے کی وجہ سے
حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے سینہ مبارک سے ایسی آوازیں آ رہی ہیں جیسے دیگ کے اندر سے دیگ
کے جوش مارتے وقت آوازیں آیا کرتی ہیں۔
اور دوسری روایت میں ہے کہ عبداللہ بن شخیر نے کہا میں کیا دیکھتا ہوں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور رونا رونے کی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک
سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے چکی کے چلنے وقت چکی کی آواز آیا کرتی ہے۔ ان دونوں حدیثوں کی
روایت امام احمد نے کی ہے اور نسائی نے بھی پہلی حدیث کی روایت کی ہے اور ابوداؤد نے بھی دوسری
حدیث کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 904 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1214 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ نماز میں دھیمی آواز سے رونا یا بڑی آواز سے رونا اگر یہ آخرت کے خیال سے اور اللہ تعالیٰ کے خوف اور امید کی وجہ سے نہ ہوں بلکہ کسی درد یا دنیوی مصیبت کی وجہ سے ہوں تو ان سے نماز فاسد ہو جائے گی، اس لئے کہ اس سے افسوس اور بے قراری کا اظہار ہوتا ہے اور یہ فعل حقیقت میں شکایت ہے کہ گویا نمازی کہہ رہا ہے کہ میری مدد کرو اور نماز میں ایسا کہنا نماز کے اندر کلام ہوا، اور کلام سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، اس کے برخلاف نماز میں دھیمی آواز سے رونا یا بڑی آواز سے رونا آخرت کے خیال سے اور اللہ تعالیٰ کے خوف یا امید کی وجہ سے ہو تو یہ حقیقت میں دعاء اور ثناء ہے اور اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ (شرح نقایہ، مرقات۔)