اردو
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص سورج کے نکلنے اور ڈوبنے کے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے۔
اور دوسری روایت میں ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جب
آفتاب کا کنارہ طلوع ہو رہا ہو تو اس وقت نماز پڑھنا چھوڑ دو، یہاں تک کہ آفتاب خوب نمایاں طور
پر نکل نہ جائے اور اسی طرح جب آفتاب کا کنارہ ڈوب رہا ہو تو اس وقت سے لے کر آفتاب کے
غروب ہونے تک نماز چھوڑ دو، اور تم آفتاب کے عین طلوع اور عین غروب کے وقت نماز نہ پڑھا
کرو۔ کیونکہ آفتاب شیطان کے سر کے دونوں جانبوں کے درمیان سے طلوع کرتا ہے۔ (اس لئے
آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت شیطان آفتاب کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے اور ان اوقات میں
سورج کی عبادت کرنے والے جب عبادت کرتے ہیں تو ان کی عبادت بجائے سورج کے شیطان کو
ہو جاتی ہے اور چونکہ یہ مشرکین اور کفار کی عبادت کے اوقات ہیں اس وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے مسلمانوں کو ان اوقات میں عبادت کرنے سے منع فرمایا تا کہ مشرکین اور کفار کی مشابہت سے دور
رہیں)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 828a (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 583 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.