اردو
ذکوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امّ المومنین عائشہ رضی اللہ
عنہا نے ان سے حدیث بیان فرمائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی فرض کے بعد خود نفل نماز
پڑھا کرتے تھے اور دوسروں کو اس سے منع فرماتے تھے، اسی طرح آپ خود صوم وصال رکھا کرتے
تھے اور دوسروں کو اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔ اسکی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
اور دارقطنی کی ایک روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم عصر کی فرض کے بعد دو رکعت نفل پڑھا کرتے تھے اور اس سے دوسروں کو منع فرمایا کرتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1280 (unverified) 78% confidence · Validation similarity: 0.645
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف۔ صوم وصال یہ ہے کہ جس طرح دن میں روزہ رکھتے ہیں اسی طرح رات کو بھی بغیر افطار وسحر کے روزہ رکھے، اسی طرح کئی کئی دن مسلسل روزہ رکھتا رہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت تھی لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو منع فرمایا ہے۔