Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1427

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1427Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1636
ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ایک روز ابو درداء رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اس وقت آپ کچھ غصہ میں تھے، میں نے عرض کیا: غصہ کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: خدا کی قسم میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس شریعت پر تھے اس میں کسی قسم کا تغیر نہیں (یہ ترجمہ عینی شرح بخاری سے ماخوذ ہے۔12) ہوا ہے مگر نماز کو جماعت سے پڑھنے میں لوگ سستی کر رہے ہیں (حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا بڑا اہتمام فرمایا کرتے تھے، اسی لئے مجھے غصہ آیا ہے)۔ اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 650 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.