Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1465

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1465Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1675
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھی کرو اور اپنے مونڈھوں کو ایک دوسرے کے برابر رکھو (یعنی آگے پیچھے نہ ہوں) اور صف کے شگافوں کو بند کرو (یعنی صف میں جگہ خالی نہ چھوڑو اور چسپیدہ رہا کرو) اور نرم ہو جاؤ اپنے بھائیوں کے ہاتھ میں (یعنی کوئی مونڈھے پر ہاتھ رکھ کر صف میں برابر کرے تو اس کا کہنا مانو، یا صف میں گنجائش ہو، اور کوئی آنا چاہے تو اس کو آنے دو اور اپنے بازوؤں کو نرم رکھو اور مزاحمت نہ کرو، یا کوئی اکیلا شخص صف کے آخری شخص کو دوسری صف میں لانے کے لئے مونڈھے پر ہاتھ رکھے تو یہ شخص اس کا کہا مانے اور پیچھے ہٹ کر صف ثانی میں اس کے ساتھ نماز اداء کرے مگر شرط یہ ہے کہ صف اوّل سے صف ثانی میں صرف ایک یا دو قدم میں آ جائے) اور صف میں شیطان کے لئے خالی جگہ نہ چھوڑو اور جو شخص صف کو ملا دے (یعنی صف کی خالی جگہ میں جا کر کھڑا ہو جائے) تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو اپنے فضل و رحمت سے ملا لیں گے (یعنی اس سے خاص تعلق رکھیں گے) اور جو شخص صف کو قطع کرے (یعنی صف کی خالی جگہ میں کھڑا نہ ہو) تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے قطع تعلق کر لیں گے (یعنی اپنی رحمت سے اس کو دور کر دیں گے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور نسائی نے بھی اسی کے قریب قریب روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 666 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 819 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.