اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1680
جابر رضی اللہ عنہ سے (ایک طویل حدیث میں) مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھنے کھڑے ہوئے، میں بھی آ کر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی
بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو حضور صلی اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے میرا ہاتھ پکڑا اور گھمایا یہاں تک مجھے
اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا۔ پھر جبار بن صخر آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں
جانب کھڑے ہوگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم دونوں کے ہاتھوں کو پکڑ کر ہم کو (عمل
قلیل کے ذریعہ) ہٹا دیا، یہاں تک ہم کو اپنے پیچھے کھڑا کر دیا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 3010a (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ اگر مقتدی ایک ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑا رہے اور اگر دو ہوں تو باہم مل کر امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔ (اشعۃ اللمعات)