اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1684
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک روز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(ہمارے گھر تشریف لائے اس وقت مکان میں) صرف انس رضی اللہ عنہ ان کی والدہ اور ان کی خالہ
موجود تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (نفل) نماز پڑھائی تو انس رضی اللہ عنہ کو اپنی
سیدھی جانب کھڑا کیا اور ان کی ماں اور خالہ کو پیچھے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1109 (unverified) 55% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 804 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 1109
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ اگر امام کے ساتھ ایک مرد اور دو عورتیں اقتداء کر رہے ہوں تو مرد امام کے سیدھے جانب کھڑا ہو اور دونوں عورتیں ان کے پیچھے صف بنا کر کھڑی ہو جائیں۔