Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1506

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ امام پر کیا واجب ہے اور اسے مقتدیوں کی رعایت کس

Zujajat al-Masabih 1506Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1721Noor 1722
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ آخری نصیحت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ کی تھی کہ جب تم کسی قوم کی امامت کرو تو نماز مختصر قرأت کے ساتھ اداء کرنا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔) اور مسلم کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا عثمان! تم اپنی قوم کی امامت کیا کرو، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جماعت کا مجھ پر رعب پڑتا ہے، جس کی وجہ سے امامت کرنے سے اپنے دل میں جھجھک پاتا ہوں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عثمان! میرے قریب آجاؤ (جب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریب ہوا تو حضور نے مجھے اپنے پاس بٹھا کر میرے سینہ پر دونوں پستانوں کے درمیان اپنے دست مبارک کو رکھا، پھر ارشاد فرمایا: پیٹھ پھیر کر بیٹھ جاؤ (جب میں پیٹھ پھیر کر بیٹھ گیا) تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پیٹھ پر دونوں شانوں کے درمیان اپنی ہتھیلی مبارک رکھ دی، پھر ارشاد فرمایا: عثمان! (جاؤ) امامت کرو (اب تم میں جھجھک نہیں رہے گی مگر تم کو اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ) جو شخص کسی قوم کی امامت کرے تو اس کو مختصر قرأت کے ساتھ نماز پڑھانا چاہئے (اور جو اذکار اور دعائیں نفل نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں ان کو فرض میں پڑھ کر فرض کو طویل نہ کرنا چاہئے) کیونکہ جماعت میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں، بیمار بھی، کمزور بھی اور ضرورت مند بھی، ہاں اگر کوئی تنہا نماز پڑھے تو جس قدر چاہے (قرأت) طویل کرے اور جو اذکار اور دعائیں ماثورہ ہیں ان میں سے بھی جسے چاہے پڑھ سکتا ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 468a (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 468b (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.