اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1788
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ
کے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے دریافت کیا کہ کیا آپ میں سے کسی نے (مغرب کی اذان
کے بعد اس کے) فرض سے پہلے (کبھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو رکعت نماز ادا فرماتے
ہوئے دیکھا ہے؟ تو ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے سوا سب امہات المؤمنین نے متفقہ طور پر
جواب دیا کہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا ہے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرمائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے صرف ایک دفعہ میرے پاس (مغرب کے فرض سے پہلے) دو رکعتیں پڑھی ہیں،
میں اسی وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کی کہ یہ کونسی نماز ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آج میں عصر کے فرض سے پہلے کی دو رکعتوں کو پڑھنا بھول گیا تھا، انہیں
دو رکعتوں کو میں نے اس وقت ادا کیا ہے۔
(اس کی روایت طبرانی نے کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔)