Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1572

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1572Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1809
ابو صدیق ناجی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے چند لوگوں کو دیکھا کہ وہ فجر کی دو رکعت سنت پڑھنے کے بعد کروٹ لیٹے ہوئے ہیں تو حضرت ابن عمر نے کسی کو بھیج کر ان کو اس طرح لیٹنے سے منع فرمایا (یہ سن کر) ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم اس طرح لیٹ کر سنت پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ دوبارہ جا کر ان سے کہہ دو کہ فجر کی سنتوں کے بعد اس طرح لیٹنا (سنت نہیں ہے) بلکہ بدعت ہے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)