Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 157

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 157Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 169
عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی کا یہ خیال ہے کہ وہ اپنی کرسی پر ٹیک لگائے ہوئے یہ گمان کرے کہ اللہ نے سوائے ان چیزوں کے کسی کو حرام نہیں فرمایا جن کا ذکر قرآن میں ہے! سنو خدا کی قسم میں نے حکم بھی دیا ہے، وعظ بھی کہا ہے اور کئی ایسی چیزوں سے منع کیا ہے جو قرآن کی ممنوعہ چیزوں کے مثل ہیں یا ان سے زائد ہی ہیں، چنانچہ اللہ نے یہ جائز قرار نہیں رکھا ہے کہ تم اہل کتاب کے گھروں میں ان کی اجازت کے بغیر داخل ہو جاؤ اور نہ اس کی اجازت دی ہے کہ تم ان کی عورتوں کو مار پیٹ کرو، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کے میووں کو کھالو، جبکہ وہ اس رقم کو ادا کریں، جس کی ادائی ان پر واجب ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3050 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 164 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 164

Confidence and text similarity are not editorial verification.