Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1598

Chapter on What to Say When Rising at Night

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on What to Say When Rising at Night

Zujajat al-Masabih 1598Volume 1

English

Shariq Al-Hawzani reported: "I entered upon Aisha and asked her: 'How did the Messenger of Allah (peace be upon him) begin when he woke up at night?' She said: 'You have asked me something no one has asked me before. When he woke up at night, he would say the Takbir ten times, then say: 'Glory be to Allah and praise be to Him' ten times, then say: 'Glory be to the King, the Holy' ten times, then seek Allah’s forgiveness ten times, then say the Tahlil ten times, then say: 'O Allah, I seek refuge in You from the distress of this world and the distress of the Day of Judgment' ten times, then he would begin his prayer.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٥٩٨ - وَعَنْ شَرِيْقِ الْهَوْزَنِي قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ (رضي الله عنها) فَسَأَلْتُهَا: بِمَ كَانَ رَسُوْلُ اللهِ يَفْتَتِحُ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ؟ فَقَالَتْ: سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ، كَانَ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ عَشْرًا ، وَقَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ عَشْرًا، وَقَالَ: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ عَشْرًا، وَأَسْتَغْفِرُ اللهَ عَشْرًا، وَهَلَّلَ اللهَ عَشْرًا، ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيْقِ الدُّنْيَا، وَضِيْقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ» عَشْرًا، ثُمَّ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1840
شریق ہوزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب تہجد کے لئے بیدار ہوتے تو ابتداء کن اذکار سے فرماتے تھے؟ ام المومنین ارشاد فرمائیں: تم نے مجھ سے وہ بات دریافت کی ہے جس کو آج تک کسی نے دریافت نہیں کیا (اس سے تمہارے طلب علم کا شوق معلوم ہوتا ہے) سنو! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کے لئے نیند سے بیدار ہوتے تو: اَللّٰهُ اَكْبَرُ دس بار، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ، دس بار، سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، دس بار، اور دس بار سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ، (اللہ تعالیٰ سب عیبوں سے اور ہر طرح کے نقصان سے پاک ہیں، اور ان کی لازوال بادشاہت ہے، جن صفتوں میں کمال نہیں ہے ان صفتوں سے اللہ تعالیٰ پاک ہیں یعنی مخلوقات کے سارے صفات سے اللہ پاک ہیں) پھر اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ، دس بار اور لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، دس بار فرمایا کرتے تھے کہ یہ دعا بھی دس بار کیا کرتے تھے ”اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ ضِيْقِ الدُّنْيَا وَضِيْقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ“ (اے اللہ جو شخص قرض میں مبتلا ہوتا ہے یا بیمار ہو جاتا ہے یا کوئی اس پر ظلم کرتا ہے تو ساری دنیا اس پر تنگ ہو جاتی ہے تو مجھے ان مصیبتوں میں مبتلا کر کے مجھ پر دنیا تنگ مت کر اور قیامت کے ہولناک اہوال اور طرح طرح کی سختیوں کی وجہ سے زندگی تنگ ہو جائے گی تو مجھے قیامت کی اس تنگی کی زندگی سے بچائیے) (یہ سات چیزیں دس دس بار پڑھنے کے بعد) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز شروع فرماتے تھے۔ (اس کی روایت ابو داؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5085 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.