Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1628

(یہ باب نفل اعمال میں میانہ روی اختیار کرنے کے بیان میں ہے یعنی افراط و تفریط

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نفل اعمال میں میانہ روی اختیار کرنے کے بیان میں ہے یعنی افراط و تفریط

Zujajat al-Masabih 1628Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1872
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جو لوگ افراط سے عبادت کررہے ہیں ان کو سمجھنا چاہئے کہ) دین بہت آسان ہے (تم راہبوں کی طرح اپنے کو مشقت میں مت ڈالو اور جو لوگ تفریط میں پڑے ہوئے ہیں کچھ بھی نفل عبادت نہیں کرتے ہیں۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ دین بہت آسان ہے تم ایسے نفل عبادت کب تک چھوڑے ہوئے رہو گے؟ ترقی کر کے اعتدال پر آ جاؤ) جو شخص دین میں اپنے اوپر سختی اختیار کرے گا یعنی بھاری بھاری عبادتوں کی عادت ڈالے گا اور سخت سخت عبادتیں کر کے دین کو مشکل بنالے گا (بالآخر انھیں نباہ نہیں سکے گا اور ہمیشہ نہ کرسکے گا، مجبور ہو کر چھوڑ بیٹھے گا۔ لہذا ایسے شخص کو اور اس شخص کو بھی جو کچھ بھی نفل عبادتیں نہیں کرتا، ان دونوں کے لئے چاہئے کہ) میانہ روی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کے مقرب بننے کی کوشش کریں (اے وہ شخص جو عبادات میں افراط کرنے والا ہے تجھے جو اعتدال پر لایا جا رہا ہے اس سے یہ نہ سمجھنا کہ تیرے ثواب میں کچھ کمی ہوگی نہیں! نہیں!) تجھے پورے پورے ثواب کی خوش خبری سناتے ہیں (اور اے وہ شخص جو نفل عبادتیں چھوڑ بیٹھا ہے تو کیوں پست ہمتی کر رہا ہے، تو بھی عبادتوں میں اعتدال کر تجھے بھی خوش خبری دی جاتی ہے کہ تجھ کو بھی وہی ثواب ملے گا جو افراط سے اعتدال پر آنے والے کو ملتا تھا اب ہم تم کو اعتدال کا طریقہ بتاتے ہیں سنو!) نماز فجر کے بعد سے (اشراق کے وقت تک) نفل عبادات اور اوراد و وظائف میں مشغول رہو، اور عصر کے بعد سے مغرب تک کے وقت کو بھی غنیمت جانو! اور اوراد و وظائف میں مشغول رہو! یہ دونوں بہت ہی مقبول وقت ہیں، اور مغرب کے بعد نماز اوّابین پڑھا کرو، اور آخر شب میں تہجد بھی پڑھ لیا کرو (اگر اتنا بھی کرلو گے تو تمہیں عبادات کا اعتدال حاصل ہو جائے گا) (اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 39 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1246 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 1246

Confidence and text similarity are not editorial verification.