English
Al-Hasan ibn Ali (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) taught me words to say in the Qunut of Witr:
'O Allah, guide me 1 among those You have guided, grant me well-being among those You have granted well-being, take me as a supporter among those You have taken as supporters, bless me in what You have given me, and protect me from the evil of what You have decreed. For You decree, and none can decree over You. Indeed, he whom You support will never be humiliated. Blessed and Exalted are You, our Lord.'"
العربية
Typed, pending editorial approval
١٦٦٦ - وَعَنِ الْحَسَنِ بْن عَلِيٍّ (رضي الله عنه) قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ ﷺ كَلِمَاتٍ أَقُوْلُهُنَّ فِي قُنُوْتِ الْوِتْرِ اللهُمَّ اهْدِنِي1 فِيْمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ؛ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يُذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهِ وَالدَّارِميُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1918
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند کلمات سکھائے ہیں تا کہ وتر میں جب دعائے قنوت پڑھنے کا وقت
آئے تو میں ان کلمات کو پڑھا کروں (وہ کلمات یہ ہیں:)
اے اللہ! جن کو آپ ہدایت دیئے ہیں اور ان کے عقائد و اعمال کو پسند فرمائے ہیں ان کے
ساتھ مجھے بھی ہدایت دیجئے (کہ میرے عقائد وہ ہوں جن کو آپ پسند فرمائیں، اور میرے اعمال
بھی وہ ہوں جن کو آپ پسند فرمائیں۔) اے اللہ! جن کو آپ (بری بیماریوں سے، برے اخلاق
سے، بری خواہشوں سے بچا کر) عافیت میں رکھے ہیں مجھے بھی ان سب سے بچائیے (کہ میں بھی
بری بیماریوں سے برے اخلاق سے اور برے خواہشات سے بچا ہوا عافیت میں رہوں۔) اے اللہ
جن سے آپ محبت کرتے ہیں (اور ان کی ہر شر سے حفاظت کرتے ہیں، اور ہر معاملہ میں ان کی مدد
کرتے ہیں) ان کے ساتھ مجھ سے بھی محبت کیجئے (اور ہر شر سے بھی میری حفاظت فرمائیے اور ہر
معاملہ میں میری مدد فرمائیے۔) اے اللہ! اپنے فضل و کرم سے جو جو چیزیں مجھ دئے ہیں (عمر، مال،
علم اور عمل) ان سب میں برکت دیجئے۔ اگر آپ میرے لئے کسی شر کے پہونچنے کا حکم دیئے ہیں تو آپ
مجھے اس شر سے ہمیشہ بچائے رکھئے (اور اپنے اس حکم کو بدل دیجئے) اس لئے کہ آپ جو چاہیں فیصلہ
کرتے ہیں (اور اپنے دئے ہوئے حکم کو بدل سکتے ہیں) کوئی نہیں ہے کہ آپ کے خلاف فیصلہ کرسکے۔
جس کے آپ دوست بنیں اور اس کو اپنی حمایت میں لے لیں، وہ کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا۔
اے اللہ! برکت آپ کے قبضہ قدرت میں ہے جس کو چاہیں برکت دے سکتے ہیں، آپ
بڑے عالی شان ہیں۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔
Arabic quotation in the English source
اللَّهُمَّ اهْدِنِي(۱) فِيْمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ؛ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يُذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 464 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1425 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1745 (unverified) 98% confidence · Validation similarity: 0.805
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1178 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1273 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 1273
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The phrase "O Allah, guide me..." is mentioned in Sharh Al-Munyah: "The correct view is that there is no restriction on supplications other than those authentically reported, as the companions agreed on this. This is because one might inadvertently say something resembling human speech if not restricted. Then, the differences in the wording of اللهم إنا نستعينك... were mentioned. It was also mentioned that it is preferable to add اللهم اهدني... to it." This was stated by Al-Shami.
Note 1
(۱) قوله: اللهم اهدني إلخ في شرح المنية»: والصحيح أن عدم التوقيت في ما عدا المأثور؛ لأن الصحابة اتفقوا عليه، ولأنه ربما يجري على اللسان ما يشبه كلام الناس إذا لم يوقت، ثم ذكر اختلاف الألفاظ الواردة في «اللهم إنا نستعينك إلخ». ثم ذكر أن الأولى أن يضم إليه اللهم اهدني إلخ». قاله الشامي.
Note 1
ف: رد المحتار میں لکھا ہے کہ دعا سابق ”اللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ“ الخ کے ساتھ اس دعا یعنی ”اللّٰهُمَّ اهْدِنِيْ“ الخ کو بھی ملا کر وتر میں پڑھنا حنفی مذہب میں مستحب ہے اور رد مختار میں طحاوی اور شرح منیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ قنوت میں ان دونوں دعاؤں کو ملا کر پڑھنا چاہئے اور ان دعاؤں کے بعد یہ درود شریف پڑھنا بھی مستحب ہے: ”وَصَلَّى اللّٰهُ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ وَآلِهِ وَسَلَّمَ“۔ 12