Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1685

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

Zujajat al-Masabih 1685Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1939
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بجز ایک مہینہ کے صبح کی نماز میں کبھی قنوت نہیں پڑھے اور کبھی آپ کو (صبح کی نماز میں) اس سے پہلے قنوت پڑھتے نہیں دیکھا گیا، اور اسی طرح اس کے بعد بھی کبھی آپ کو قنوت پڑھتے نہیں دیکھا گیا، اور اس ایک مہینہ میں بھی آپ نے مشرکین میں سے کچھ لوگوں پر بد دعا کرتے
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہوئے (قنوت نازلہ) پڑھی ہے (جنھوں نے آپ کے چند صحابہ کو دھوکے سے شہید کر دیا تھا) اس کی روایت ہمارے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کی ہے اور اس حدیث کی سند کے متعلق امام ابن الہمام نے کہا ہے کہ یہ ایسی سند ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں۔