Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1706

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

Zujajat al-Masabih 1706Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1963Noor 1964
عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اُبیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا ہے کہ ہم تراویح اوّل شب میں شروع کر کے اتنی دیر تک پڑھتے رہتے تھے کہ جب تراویح پڑھ کر واپس ہوتے تو ہم کو سحری کے فوت ہوجانے کا خوف ہوتا تھا اس لئے ہم گھر آکر خادموں سے سحری کا کھانا جلد دینے کا تقاضہ کرتے تھے، تاکہ سحری کا وقت نہ گزر جائے۔ اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔ 16-1964- امام مالک رحمة اللہ علیہ کی دوسری روایت میں ہے: ہم سحری کا کھانا جلد دینے کا تقاضہ کرتے تھے؛ تاکہ فجر کا وقت نہ گزر جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 253 (unverified) 60% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1303 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 1303

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

فصل سوم میں یہ مذکور ہے کہ (20) رکعت تراویح کا ادا کرنا سنت مؤکدہ ہے اس لئے کہ خلفائے راشدین نے (20) رکعت تراویح پر پابندی فرمائی ہے اور اس کو ہمیشہ ادا کیا ہے اور اس سے پہلے حدیث گزر چکی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تم میری سنت اور خلفائے راشدین کی سنت کو مضبوطی سے تھامے رہو۔ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے خلفائے راشدین کی سنت کی اتباع بھی لازمی ہے اور خلفاء راشدین کی سنت کا تارک گنہگار ہوگا۔ چونکہ خلفائے راشدین سے (20) رکعت تراویح ثابت ہے اس لئے (20) رکعت تراویح سنت مؤکدہ ہے اور اسی پر ہر زمانہ میں عمل درآمد رہا ہے۔