Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1779

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1779Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2056
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمام دنوں سے بہتر جمعہ کا دن ہے (جس دن جو واقعات ظاہر ہوتے ہیں، ان واقعات سے اس دن کی عظمت ظاہر ہوتی ہے۔ جمعہ کے دن بھی جو واقعات پیش آئے ہیں، ایسے واقعات کسی اور دن ظاہر نہیں ہوئے، ایک واقعہ تو یہ ہوا کہ اشرف المخلوقات) حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیدائش کی تکمیل جمعہ کے دن ہوئی (جمعہ کے دن ہی آپ کے جسم مبارک میں روح ڈالی گئی) پھر آپ کو جمعہ کے دن ہی جنت میں داخل کیا گیا۔ پھر آپ کو جمعہ کے دن ہی جنت سے باہر لایا گیا (حضرت آدم علیہ السلام کو جنت کے باہر لانے سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ اس میں حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اہانت ہے بلکہ حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جنت سے نکالنے میں بڑی مصلحت یہ تھی کہ آدم علیہ السلام کو زمین کا خلیفۃ اللہ بنایا گیا تھا اس کا ظہور زمین پر لانے سے ہی ہوا، کتابوں کا نازل کرنا، اور پیغمبروں کا بھیجنا یہ بھی حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے جنت سے نکلنے سے ہی ہوا۔ یہ اور اس طرح کے اور حالات جنت سے نکلنے کی وجہ سے ہوئے، اس لئے جنت سے نکلنا بھی ایک عظیم الشان کام تھا جو جمعہ کے دن ہوا۔ اس سے بھی جمعہ کی عظمت ظاہر ہوتی ہے) اور قیامت (یعنی نفخ ثانی جس سے تمام مخلوق زندہ ہو کر میدان حشر میں آئے گی) جمعہ کے دن ہی ہوگی (اس سے اہل جنت کو بڑے بڑے مراتب جنت میں ملیں گے، اس کے بعد اسی کی وجہ سے جنت کی نعمتیں بھی ان کو حاصل ہوں گی، یہ معظم کام بھی جمعہ کے دن ہی ہوں گے، اس سے بھی جمعہ کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 854b (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.