اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2071
عبداللہ بن عمر اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات
فرماتے ہیں کہ ہم کو خوب یاد ہے کہ اسی منبر شریف پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے اور
ہم سن رہے تھے کہ لوگ جمعہ کی نماز چھوڑنے سے باز آجائیں (اور پابندی سے جمعہ پڑھا کریں)
ورنہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ جمعہ کی نماز ترک کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیں گے (جس سے ان کو
عبادت کی توفیق نہیں ہوگی) (اصل مہر تو کافروں کے دل پر لگائی جاتی ہے، جمعہ چھوڑنے والوں کے
لئے بھی کافروں کا سا برتاؤ کیا جائے گا کہ ان کے دلوں پر بھی مہر لگائی جائے گی، جس سے ان کے
دلوں پر بھی ایسا زنگ آئے گا کہ یہ بھی) غافلین کے گروہ میں شمار کئے جائیں گے (اور کافروں کے
جیسے اخلاق ان سے ظاہر ہوں گے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Qur’an-related source paragraphs
Allah the Almighty says: “O you who believe! When the call is made for the prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah...” (Qur’an 62:9)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 865 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.