English
Abu Abdur Rahman (may Allah be pleased with him) narrated: One of the companions of the Messenger of Allah (ﷺ) told me: The Prophet (ﷺ) led us in the Eid prayer, and he said takbir four times and four times. Then, when he turned to us after finishing, he said, "Do not forget, it is like the takbir of the funeral prayer." He indicated with his fingers and folded his thumb.
العربية
Typed, pending editorial approval
۱۸۷۰ - وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَن قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ ﷺ يَوْمَ عِيْدٍ، فَكَبَّرَ أَرْبَعًا وَأَرْبَعًا ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ حِيْنَ انْصَرَفَ، فَقَالَ: لَا تَنْسَوْا كَتَكْبِيرِ الْجَنَائِزِ، وَأَشَارَ بِأَصَابِعِهِ وَقَبَضَ إِبْهَامَهُ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ، وَقَالَ: فَهَذَا حَدِيْثٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2174
ابو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی نے مجھ سے حدیث بیان فرمائی (کل صحابہ عدول ہیں، اس لئے صحابی کا
نام معلوم نہ ہونے سے حدیث کی صحت میں کچھ اثر نہیں پڑتا ہے) وہ صحابی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ہم کو عید کی نماز پڑھائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ
کے) ساتھ چار تکبیرات کہے (جن میں پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھے اس کے بعد تین تکبیرات زائد
فرمائے اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لئے) ایسا ہی دوسری رکعت میں تکبیر رکوع کے ساتھ چار
تکبیر فرمائے (جن میں سے تین تکبیرات تو عید کی تھیں اور چوتھی تکبیر کے بعد رکوع میں چلے گئے)
پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو حضور ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمائے (جیسے تم اب دیکھ لئے ہو کہ
اب میں عید کے جس طرح تکبیرات کہا ہوں، ایسا ہی تم بھی عید کے تکبیرات کہا کرو) تکبیرات کی
تعداد بھولو مت، پھر تم کو یاد رکھنے کے لئے کہتا ہوں (کہ ہر رکعت میں چار چار تکبیریں ہیں) مثل نماز
جنازہ کی تکبیرات کے (جس کی تفصیل تم ابھی سن چکے) ہمارے یاد رہنے کے لئے ہاتھ پھیلا کر انگوٹھا
بند کر کے چار انگلیاں کھڑا کر کے بتلائے۔ دیکھو عید کی ہر رکعت میں چار چار تکبیرات ہیں)۔
(اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے اور امام طحاوی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند
حسن ہے۔)