Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1876

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1876Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2182
ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رفع یدین صرف سات موقعوں پر کیا جاتا ہے: (1) جب نماز شروع کی جاتی ہے تو تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کیا جاتا ہے۔ (2) دوسرے وتر میں دعائے قنوت کے لئے جب ”اللّٰه اكبر“ کہا جاتا ہے تو اس وقت بھی رفع یدین کرنے کا حکم ہے (3) تیسرے عیدین کی نماز میں چھ زائد تکبیرات کہتے وقت بھی رفع یدین کرنے کا حکم ہے۔ (4) حجر اسود کا بوسہ لینے وقت بھی رفع یدین ہے (ان مذکورہ چار رفع یدین کے وقت ہاتھوں کی پیٹھ اپنے منھ کی طرف ہوتی ہے) (5) پانچواں رفع یدین وہ ہے جو سعی میں صفا اور مروہ پر کیا جاتا ہے۔ (6) چھٹا رفع یدین وہ ہے جو مزدلفہ اور عرفات میں کیا جاتا ہے۔ (7) ساتواں رفع یدین وہ ہے جو منیٰ میں پہلے اور دوسرے جمرہ پر کنکریاں مارتے وقت کیا جاتا ہے۔ (آخر کے ان تین رفع یدین مثل دعاء کے ہتھیلیاں اپنے چہرہ کی طرف رہیں)۔

[Narrated by Al-Tahawi with an authentic chain]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اس حدیث (یہ حدیث معانی الآثار ”باب رفع اليدين عند رؤية البيت“ (ج1 ص391) میں مذکور ہے۔ 12) کی روایت امام طحاوی نے کی ہے اور اس حدیث کی سند صحیح ہے۔)