اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2199
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ارشاد فرماتے ہیں کہ (قربانی میں) مُسِنّہ ذبح کیا کرو۔ (مُسِنّہ سے کم ذبح کرو گے تو قربانی قبول نہیں
ہوگی۔ (مُسِنّہ یہ ہے کہ اونٹ ہو تو پانچ سال ختم ہو کر چھٹا شروع ہو، اگر گائے ہو تو دو سال ہو کر تیسرا
شروع ہو، اور مینڈھا یا بکرا ہو تو پورا ایک سال کا ہو) (ہدایہ میں ایسا ہی مذکور ہے۔12) اور اگر تم کو یہ
تینوں قسموں کا ملنا دشوار ہے اور صرف بکروں میں جذعہ مل سکتا ہے تو (ایک آدمی کی طرف سے) چھ
مہینہ کا جذعہ یعنی ایسا دنبہ یا مینڈھا بھی قربانی کر سکتے ہو جو اتنا موٹا تازہ ہو کہ ایک سال بھر کا معلوم ہوتا
ہو، اور سال بھر والے دنبوں یا مینڈھوں میں چھوڑ دو تو کچھ فرق نہ معلوم ہو۔ (اگر چھ مہینہ کا ایسا مینڈھا
نہ مل سکے تو پھر سال بھر کا ہی ہونا چاہئے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1963 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.