اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2221
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن کن جانوروں کی قربانی نہ دی جائے (یعنی قربانی کے
جانور میں وہ کون سے عیب ہیں جن کی وجہ سے ان کی قربانی دینا جائز نہیں ہے) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے انگلیوں کے اشارے سے فرمایا کہ (چار عیب ہیں، ان چار عیبوں میں سے جو عیب جس
جانور میں پایا جائے اس کی قربانی نہ دی جائے): (1) اس لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا
لنگڑا ہونا اس طرح ظاہر ہو کہ وہ چل نہ سکے (اگر معمولی لنگ ہو تو کچھ حرج نہیں) (2) اور نہ اس
کانے جانور کی قربانی کی جائے جس کا کانا پن ظاہر ہو، یعنی ایک آنکھ سے بالکل دکھائی نہ دے، یا
اس ایک آنکھ میں آدھے سے زیادہ بینائی نہ ہو۔ (3) اور نہ اس بیمار جانور کی قربانی کی جائے جس کا
بیمار ہونا (اس طرح) ظاہر ہو (کہ وہ چارہ نہ کھا سکے) (4) اور نہ اس دبلے جانور کی قربانی کی جائے
جو اتنا دبلا ہو کہ جس کی ہڈی تک میں گودا نہ ہو۔ (اور اس کی وجہ سے وہ کھڑا نہ رہ سکتا ہو)۔
(اس حدیث کی روایت امام مالک، امام احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، دارمی اور طحاوی
نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1497 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2802 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3144 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1469 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 1469
Confidence and text similarity are not editorial verification.