Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1945

(اس باب میں استسقاء کا بیان ہے یعنی بارش رک گئی ہو تو بارش ہونے کے لئے

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں استسقاء کا بیان ہے یعنی بارش رک گئی ہو تو بارش ہونے کے لئے

Zujajat al-Masabih 1945Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2269
ابراہیم نخعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ واقعہ صحیح سند سے روایت کیا گیا ہے کہ (آپ کے زمانہ میں ایک وقت بارش رک گئی تھی لوگ پریشان تھے) پانی آنے کی دعا کرنے کے لئے آپ مغیرہ بن عبداللہ ثقفی کے ساتھ (شہر سے باہر جنگل میں تشریف لے گئے تھے وہاں جا کر) مغیرہ بن عبداللہ ثقفی نماز استسقاء پڑھنا شروع کئے جب حضرت ابراہیم نخعی دیکھے کہ مغیرہ نماز استسقاء پڑھنا شروع کئے تو آپ (نماز میں شریک ہوئے بغیر اس وجہ سے) واپس ہوئے (کہ پانی آنے کے لئے صرف دعاء اور استغفار سنت ہے، نماز پڑھنا سنت نہیں ہے، جب مغیرہ سنت کے خلاف کئے تو حضرت ابراہیم نخعی سنت کے خلاف کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکے اور واپس ہوگئے۔) اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔