Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1985

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1985Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2315
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جو شخص اچھی طرح سنن اور مستحبات کی پابندی کے ساتھ وضوء کرے اور محض ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے تو وہ شخص (عیادت کی وجہ سے) دوزخ سے بہت دور ہوگا جس کی مسافت ساٹھ سال کی ہوگی۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3097 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں وضوء کر کے عیادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس لئے کہ عیادت عبادت ہے اور عبادت وضوء کے ساتھ ہو تو کامل اور افضل ہوتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب عیادت کو جائے گا تو وہاں مریض کے لئے دعا کرے گا اور دعا باوضوء ہو تو جلد قبول ہوتی ہے اس لئے باوضوء عیادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اسی لئے باوضوء عیادت کرنا سنت ہے۔ مرقات