اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2348
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی
ہیں کہ (پہلے میں آرزو کرتی تھی کہ موت آسان ہو اور جان کنی کی سختی نہ ہو کہ شاید یہ بری علامت ہے
لیکن جب میں نے دیکھا کہ حضور پر بھی موت کی سختی اور جان کنی ہوئی ہے تو میں نے سمجھ لیا کہ یہ کوئی
بری علامت نہیں ہے اسی لئے) میں کسی کی آسان موت پر رشک نہیں کرتی جب کہ میں دیکھ چکی
ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی موت کی سختی گزر چکی ہے۔
اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 979 (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.