اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2350
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ (اجر و ثواب کا اندازہ مصیبت اور بلاء سے ہوتا ہے) جس قدر مصیبت
اور بلاء بڑی ہوگی اجر و ثواب بھی اسی قدر بڑا ملے گا، جس سے اللہ تعالیٰ کو محبت ہوتی ہے ان پر (ہی)
بلا اور مصیبت بھیجتے ہیں (یہ تفصیل مرقات اور اشعۃ اللمعات سے ماخوذ ہے) (اور جن سے اللہ تعالیٰ
ناراض رہتے ہیں ان پر بھی بلا اور مصیبت بھیجتے ہیں، بلا اور مصیبت تو دونوں پر آتے ہیں، یہ نہیں
معلوم ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کو کس سے محبت ہے اور وہ کس سے ناراض ہیں، نتیجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ)
اگر بندہ (بلا اور مصیبت سے) راضی (برضا الٰہی) رہا تو اس کے لئے (اللہ تعالیٰ کی) خوشنودی ہے
(اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس بندہ سے محبت ہے اور بندہ کو بھی اللہ تعالیٰ سے محبت ہے اور
محبت کی ہی علامت ہے کہ محبوب سے اگر بلا اور مصیبت پہنچے تو راضی اور خوش رہتا ہے اس لئے
محبت کرنے والا بندہ بلا اور مصیبت میں اللہ سے راضی اور خوش ہے) اگر (کسی بندہ کو بلا اور
مصیبت پہنچے اور وہ (اللہ تعالیٰ سے) ناراض رہے تو (معلوم ہوتا ہے کہ) اللہ تعالیٰ (بھی) اس
سے ناراض ہیں (اس لئے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی بلا اور مصیبت سے ناراض ہے، اللہ تعالیٰ کو اس سے
محبت نہیں ہے، اس لئے اس بندہ کو بھی اللہ سے محبت نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی
بلا اور مصیبت سے ناراض ہے اور اس کو برا سمجھ رہا ہے۔)
اس حدیث کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2396 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4031 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.