English
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "The believer will continue to be tested in his soul, wealth, and children until he meets Allah without any sin"
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٠١٩ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «لَا يَزَالُ الْبَلَاءُ بِالْمُؤْمِنِ أَوِ الْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِهِ وَمَالِهِ وَوَلَدِهِ حَتَّى يَلْقَى اللهَ تَعَالَى، وَمَا عَلَيْهِ مِنْ خَطِيئَةٍ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَرَوَى مَالِكُ نَحْوَهُ. وَقَالَ التَّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2351
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: مسلمان مرد اور مسلمان عورت پر ہمیشہ بلائیں آتی رہتی ہیں خود
اس پر (بلائیں اس طرح آتی ہیں کہ طرح طرح کے درد اور بیماریوں میں اور طرح طرح کے
ایذاؤں میں مبتلا ہو جاتا ہے) اسی طرح اس کے مال پر بھی (بلائیں آتی رہتی ہیں، کبھی مال ضائع
ہو جاتا ہے اور کبھی اس میں نقصان آ جاتا ہے) اور اس کے اولاد پر بھی (بلائیں آتی رہتی ہیں، کبھی
اولاد بیمار ہو جاتی ہے اور کبھی ہلاک ہو جاتی ہے جس سے اس کو سخت صدمہ پہنچتا ہے، مسلمانو! یہ نہ
سمجھنا کہ ان سب بلاؤں سے تم کو کچھ فائدہ نہیں، اس سے بڑھ کر اور کیا فائدہ ہونا چاہئے کہ ان
بلاؤں کی وجہ سے تمہارے گناہ مٹائے جاتے ہیں، اسی طرح گناہ مٹتے رہتے ہیں پھر) جب
(تمہاری) موت آ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے سامنے گناہوں سے پاک و صاف ہو کر جاتے ہیں۔ (تو
ساری بلائیں اور مصیبتیں دیکھنے میں تو بلائیں اور مصیبتیں ہیں، حقیقت میں نعمت ہیں کہ تم کو گناہوں
سے پاک و صاف اور ستھرا کر کے دنیا سے لے جاتے ہیں۔
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے اور امام مالک نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2399 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1567 (unverified) 94% confidence
Mishkat (candidate) 1567
Confidence and text similarity are not editorial verification.