Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2020

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 2020Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2352
محمد بن خالد سلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، ان کے دادا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں (کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور ایمان کی وجہ سے مسلمان داخل جنت ہوتا ہے، کافر کو ایمان نہ ہونے کی وجہ سے دخول جنت نہ ہوگا، اسلام پر ہمیشہ قائم رہنے کی نیت کی وجہ سے مسلمان کو جنت میں ہمیشہ رکھیں گے۔ جیسے کافر کو کفر پر ہمیشہ قائم رہنے کی نیت کی وجہ سے ہمیشہ دوزخ میں رکھیں گے اور جنت کے مراتب و درجات، اعمال نیک کی وجہ سے ملتے ہیں) اگر کوئی بندہ ایسا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ عالی جنت میں دینا چاہتے ہیں لیکن اس بندہ کے اعمال صالحہ اس درجہ کو حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں تو اس بندہ کو اللہ تعالیٰ جسمانی مصیبت (یعنی بیماریاں دے دیتے ہیں) یا اس کے مال میں طرح طرح سے خسارے اور نقصان آتے ہیں یا اس کی اولاد کو بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں (یا اولاد ہلاک ہونے سے رنج دیتے ہیں) پھر ان ساری مصیبتوں پر صبر کرنے کی اس کو توفیق دیتے ہیں اور (ان تمام مصیبتوں پر صبر کرنے کی وجہ سے) اس مرتبہ عالیہ پر (جو اس کے لئے مقرر ہوا ہے) جس کو وہ (اعمال صالحہ کے ذریعہ سے) حاصل نہیں کر سکتا تھا (ان مصیبتوں پر صبر کرنے کی وجہ سے) اس درجہ عالی پر اس کو پہنچا دیتے ہیں۔ اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3090 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.