English
Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When you are present with the sick or the deceased, say good things, for the angels say 'Ameen' to what you say."
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٠٧٢ - وَعَنْ أُمَّ سَلَمَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا حَضَرْتُمُ الْمَرِيضَ أَوِ الْمَيِّتَ فَقُوْلُوْا خَيْرًا؛ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُوْنَ عَلَى مَا تَقُوْلُوْنَ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2407
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں جب تم کسی بیمار کے پاس (عیادت کے لئے) جاؤ (گو مریض کیسی ہی
مایوس کن حالت میں ہو مگر تم تو) اس کے لئے دعاء خیر کرو (اور اس کی شفاء کے لئے دعا کرو، فرشتے
اس وقت حاضر رہتے ہیں اور تم جو کچھ کہو گے اس پر آمین کہتے ہیں، مریض کے لئے اچھی دعاء کرو
تا کہ تمہاری دعاء فرشتوں کے آمین کہنے سے قبول ہو جائے۔) اور اس کو شفاء ہو جائے ایسا ہی اگر تم
کسی ایسے شخص کے پاس جاؤ کہ جس کی موت قریب آ گئی ہے اور وہ سکرات میں مبتلا ہے تو اس کے
لئے بھی دعائے خیر کرو (اور اس کی شفاء کی بھی دعاء کرو اور اس کے سامنے مایوسی کے الفاظ نہ کہو)
فرشتے اس وقت حاضر رہتے ہیں، تم جو دعا کرو گے اسی پر وہ آمین کہیں گے (ایسا ہی جب کوئی شخص
مر جائے اور تم اس کے رشتہ کو پرسہ دینے کے لئے جاؤ تو مرنے والا گو کیسا ہی برا ہو، اس وقت اس کی
برائیاں ظاہر مت کرو، مرنے والے کے لئے مغفرت کی دعا کرو۔ فرشتے اس وقت حاضر رہتے ہیں
تم جو کچھ کہو گے اس پر آمین کہتے ہیں، تمہاری مغفرت کی دعا سے شاید اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے اور
اس کی مغفرت ہو جائے۔) اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 919 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.