اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2444
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب جنازہ تیار کر کے رکھ دیا جاتا ہے اور لوگ اس کو اپنے کندھوں پر
اٹھا لیتے ہیں، اگر وہ نیک ہوتا ہے تو قبر میں اس کے لئے راحت و آرام کا جو سامان مہیا کیا گیا ہے
،اس کے پیش نظر ہو جاتا ہے تو مردہ چاہتا ہے کہ جلد سے جلد وہاں پہنچ جائے، اس لئے مردہ جنازہ
اٹھانے والوں سے کہتا ہے دوستو! جلدی جلدی مجھے لے چلو (تاکہ میں اپنی قبر میں جو میرے راحت
و آرام کا مقام تیار کیا گیا ہے جلد سے جلد وہاں پہنچ جاؤں) اگر مردہ نیک نہیں ہوتا ہے اور برائی
کرتے ہوئے اس کی عمر گزری ہے تو اس کے سامنے قبر کی تکلیفیں اور مصیبتیں پیش ہوجاتی ہیں تو
جنازہ اٹھانے والوں سے مردہ کہتا ہے لوگو! مجھے کہاں لے جارہے ہو (ہائے ہائے! افسوس مجھے لے
جاکر عذاب کے گڑھے میں ڈالنا چاہتے ہو، کیا کروں؟ کیسے بچوں، مردہ کی اس حسرتناک اور
عبرت ناک) پکار کو انسان کے سوائے سب سنتے ہیں۔ (اگر انسان اس پکار کو سن لے تو چیخ مار کر بے
ہوش ہو کر گر جائے اور دنیا کا نظام درہم برہم ہوجائے) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1314 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.