English
Ibn Abi Sa'id al-Khudri reported from his father (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "When you follow a funeral, do not sit until it is placed [on the ground]." [Narrated by Abu Dawud]. In another narration by him: "Until it is placed on the ground." Tirmidhi, Abu Dawud, and Ibn Majah narrated from Ubadah as-Samit that the Messenger of Allah (ﷺ) would not sit when following a funeral until it was placed in the grave. A Jewish scholar approached him and said, "We do the same, O Muhammad." The Messenger of Allah (ﷺ) then sat and said, "Differ from them." 1
العربية
Typed, pending editorial approval
٢١٠٢ - وَعَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيْهِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «إِذَا تَبِعْتُمُ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوْضَعَ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: «حَتَّى تُوْضَعَ بِالْأَرْضِ»، وَرَوَى التَّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهِ عَنْ عُبَادَةَ الصَّامِتِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ إِذَا تَبِعَ جَنَازَةً لَمْ يَقْعُدْ حَتَّى تُوْضَعَ فِي اللَّحَدِ، فَعَرَضَ لَهُ حَبْرٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّا هَكَذَا نَصْنَعُ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: فَجَلَسَ رَسُوْلُ اللهِ ، وَقَالَ: خَالِفُوْهُمْ». 1
اردو
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد ابوسعید خدری رضی اللہ
عنہ سے روایت کرتے ہیں، ابوسعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد
فرمائے ہیں کہ جب تم کسی جنازہ کے ساتھ چلو تو جب تک جنازہ کندھوں سے نہ اتار دیں مت بیٹھا
کرو۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
اور ابوداؤد کی دوسری روایت میں ایسا ہے کہ جب تم کسی جنازہ کے ساتھ ہوں تو
جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھ دیا جائے نہ بیٹھا کرو۔
اور ترمذی ابوداؤد اور ابن ماجہ نے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے اس
طرح روایت کی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہلے عادت مبارکہ یہ تھی کہ
آپ جب کسی جنازہ کے ساتھ چلتے تو جب تک کہ جنازہ کندھوں سے اتار کر قبر میں نہ رکھ دیا جاتا تو
آپ اس وقت تک زمین پر نہیں بیٹھا کرتے تھے، ایک مرتبہ یہودیوں کا ایک عالم حضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے اس عمل کو دیکھ کر کہنے لگا، (اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!) جیسے آپ جنازہ کو قبر میں رکھنے
تک نہیں بیٹھا کرتے ہیں، عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہودی
عالم سے یہ سن کر (جنازہ قبر میں رکھنے کا انتظار نہیں فرماتے تھے بلکہ جنازہ کندھوں سے اتار کر زمین پر
رکھنے کے بعد ہی) بیٹھ جاتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہودی کی مخالفت کر کے بیٹھنے کے لئے جنازہ
قبر میں اتارنے کا انتظار نہ کرو بلکہ جنازہ کندھوں سے اتار کر زمین پر رکھنے کے بعد ہی بیٹھ جایا کرو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3173 (unverified) 75% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement: "Differ from them." Therefore, it is disliked to sit before the funeral is placed, i.e., before it is taken off the shoulders of the carriers, as this is in imitation of them and a readiness to assist them. Once it is placed on the ground, there is no harm in sitting.
Note 1
(۱) قوله: خالفوهم لذلك قال في شرح النقاية وكره الجلوس قبل وضعها، أي عن أعناق الرجال موافقة لهم واستعدادا لإعانتهم، فإذا وضعت على الأرض فلا بأس بالجلوس.
Note 1
اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ جب جنازہ کے ساتھ چلیں تو جنازہ کندھوں سے اتار کر زمین پر رکھنے سے پہلے بیٹھنا مکروہ ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ جنازہ قبر میں اتارنے کا انتظار کر کے کھڑے رہنا بھی مکروہ ہے۔