اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 225
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام علماء کو جمع فرمائے گا اور ارشاد فرمائے گا کہ میں
نے تمہارے دلوں میں حکمت محض اس لئے ڈال دی تھی کہ تم سے میرا ارادہ بھلائی کا تھا، تم سب جنت
میں داخل ہو جاؤ، پس میں نے تم سب کو بخش دیا خواہ تم سے کچھ بھی ہوا ہو۔ (ہمارے امام ابو حنیفہ رحمة
اللہ علیہ نے اس کی روایت کی ہے)۔