اردو
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اللہ اس آدمی کو خوش و خرم رکھے جس نے ہماری حدیث سن کر یاد رکھ لی، پھر
جس طرح اس نے سنا اسی طرح دوسرے تک پہنچا دیا، کیونکہ بہت سے لوگ جن کے پاس پہنچایا
جاتا ہے وہ سننے والے ہی پہنچانے والے سے، بہتر سمجھ والے ہوتے ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی اور
ابن ماجہ نے کی ہے)۔
اور دارمی نے اس کو ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2657 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 232 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 230 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 230
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس قسم کی حدیثوں سے مجتہدین امت کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔12