اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2558
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہوں (کہ اگر کوئی شخص جاہلیت کی عادت کے مطابق وصیت
کرے کہ اس کے مرنے کے بعد اس پر نوحہ کیا جائے اور ورثاء اس کی وصیت پوری کریں یا اس کے
خاندان میں نوحہ کرنے کی عادت بھی، اور وہ بھی اس کو پسند کرتا تھا اور ان کے اس نوحہ کرنے سے
راضی تھا، اس کو بھی منع نہیں کیا تھا تو اس کے مرنے کے بعد حسب وصیت اس پر اس کے ورثاء نوحہ
کئے یا حسب رواج اس کے مرنے کے بعد) اس پر نوحہ کیا گیا تو قیامت کے دن اس طرح نوحہ کئے
جانے کی وجہ سے اس کو عذاب دیا جائے گا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1291 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 933a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: مرقات میں لکھا ہے کہ آواز کے ساتھ میت پر رونے کو نوحہ کہتے ہیں یا میت کے ایسے اوصاف بیان کر کے رونا جو میت میں نہیں ہیں، یا میت کے ایسے اوصاف بیان کرنا جو میت میں تو ہیں مگر ان کو مبالغہ کے ساتھ بیان کر کے رونا یہ سب نوحہ کہلاتا ہے۔12