اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2885
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں بہت سے روزہ دار (جو جھوٹ، غیبت وغیرہ سے پرہیز نہیں کرتے) ایسے
ہیں کہ جن کو ان کے روزے سے سوائے (بھوکا) پیاسا رہنے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا، اور بہت
سے شب بیدار عبادت کرنے والے (جو ارکان وآداب نماز کا خیال نہیں رکھتے) ایسے ہیں جن کو
(شب بیداری سے) سوائے جاگنے کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
اس کی روایت دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2014 (unverified) 80% confidence
- Candidate: Sunan al-Darimi 2720 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 2014
Confidence and text similarity are not editorial verification.